پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ کہاکہ نیک نیت اور کوشش ہر انسان پر فرض ہے جس کا صلہ اللہ دیتاہے، تبدیلی کےلیے 15 سال محنت کی ہے۔
لاہور کےمینار پاکستان پر منعقید پاکستان بچاؤ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ لاہوری بہت سست ہیں انہیں اٹھانےمیں بہت محنت کرنی پڑتی ہے مگر جب یہ اٹھ جاتی ہےتو کوئی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔
انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کو جلسے میں خوش آمدید کہتا ہوں،پاکستانیوں کو اٹھانے پر میڈیا کوخراج تحسین پیش دیتا ہوں۔
عمران خان نے کہاکہ قائداعظم اور اقبال تحریک پاکستان کا آغاز لاہور سے کیاجب کہ یہ شہر داتا صاحب کی نگری ہے جو کابل سے آئے تھے۔
جلسے میںموجود تمام کارکنان اور ملازمیں بھی تبدیلی چاہتےہیںآصف زردای او رنواز شریف عوام کے سونامی کو نہیں روک سکیں گے۔
انہوں نے کہاکہ زرداری نے بھٹو کا نام استعمال کرکے ظلم کیاہے،وہ جاگیرداری،بادشاہت،اور طلم کےخلاف تھے انہوں نے روٹی کپڑے اور مکان کا نعرہ دیاجب کہ موجودہ حکومت نے اس کو چھین لیا ہے۔
تحریک انصاف کے سربراہ نے کہاکہ نواز شریف تم زرداری کا مقابلہ کیسے کروں گے تم تو مچھروں کا مقابلہ نہیں کرسکتےہوں جب کہ تمہارا جلسہ پٹواریوں کا تھا۔
انہوں نے کہاکہ اسمبلیاں قبضہ گرپوں کا مرکز بن چکی ہیں اس کو ان سے آزاد کروائیں گے عوام جان لیں پاکستان غریب نہیں بلکہ امیر ہیں ہم معدنیات کے خزانوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
عمران خان نے کہاکہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ہم بدعنوان سیاست دانوں سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لے کرآئیں گے اس کے لیے سب سیاست دانوں کو انصاف کے کٹھرے میں لے کر آئیں گے۔
انہوں نے کہاکہ جلد ہی ایسی ان سوئنگ بالنگ کروائیں گے کہ دونوں جماعتوں کی وکٹ اڑ جائے گی ہم ان کی پارٹنر شپ کو ختم کردیں گے۔
بلوچ بھائیوں کےساتھ ظلم ہوا،ان کےخلاف فوجی آپریشن ہوا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مرنے والے کو ان کا حق دیں گے اب تو تحریک انصاف کے موقف کو سب مانتے ہیں کہ ہم کو امریکی جنگ سے باہر آنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ امریکیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم پوری دنیا سے تعلقات بہتر کریں مگر کسی کی بھی غلامی نہیں کریں گے،امریکی کی مدد کریں افغانستان سے نکلنے میں لیکن واشنگٹن کےکہنے پر اپنے لوگوں پر آپریشن نہیں کریں گے۔
عمران خان نے امریکا میں موجود پاکستان کے سفیر حسین حقانی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس نے خط لکھ کر اوباما انتظامیہ سے درخواست کی کہ مجھے پاکستان آرمی سے بچاوں کیونکہ میں نے ملک کےخلاف بہت کام کرلیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف خارجہ امور میں چین سے تعلقات مضبوط کریں گے ان سےمدد لیں گے اس لیے ہی میں آج رات چین کے دورے پر جارہارہوں۔
اتحریک انصاف کے رہنما نے کہاکہ خواتین کو تعلیم مل گئی تو وہ اپنے حقوق کی جدوجہد خود تیز کردیں گی جب کہ شریعیت کے مطابق جائیداد میں سے حقوق دلوائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کے بعد دنیا سے لوگ نوکریاں ڈھونڈے پاکستان آئیں گے۔
بھارت کو مخاطب کرتے ہوئےکہاکہ کشمیریوں کےحقوق دینا ہونگےجن کےحقوق کےلیے تحریک انصاف جدوجہد کرے گی جب کہ بھارت کو بتائیں گے کہ فوجی کارروائی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں۔
عمران خان کی تقریر کے آغاز اور اختتام پر پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔