چھبیس نئے سیارے، گیارہ نظام شمسی دریافت


امریکی خلائی ایجنسی نے چھبیس نئےسیارے اور گیارہ نظام شمسی در یافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ناسا حکام کا کہنا ہے کہ کیپلر ٹیلی اسکوپ کی مدد سے زمین کے مدار کے باہر چھبیس نئے سیارے اور گیارہ نظام شمسی دریافت کئے گئے ہیں جو اپنے اپنے مدار کے قریب چکر لگا رہے ہیں۔

انتہائی گرم درجہ حرارت کے باعث ان سیاروں پر زندگی کے کوئی آثار موجود نہیں۔ نئے سیاروں کی دریافت کے بعد موجودہ سیاروں کی تعداد دگنی ہو گئی ہے۔ دو سال کے اندر ساٹھ سے زائد نئے سیارے دریافت کئے جا چکے ہیں۔

کراچی چڑیا گھر میں 135 سال پرانا تاریخی فوارہ دوبارہ بحال کر دیا گیا


کراچی چڑیا گھر میں 26 سال بعد 135 سال پرانے تاریخی فوارہ کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے جبکہ کشتی رانی اور ممتاز محل کو بھی بحال کر دیا گیا تھا۔ کشتی رانی کی سہولت بھی کراچی چڑیا گھر میں 26 سال قبل ختم کی گئی تھی۔

جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید 29 جنوری اتوار کو سہ پہر 3 بجے یوم چڑیا گھر (زو ڈے) کے موقع پر ان منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

اس موقع پر چڑیا گھر میں پونی گھوڑا، اوڑیال ہرن، نئے جانور اور پرندے لانے کے علاوہ 26 سال سے بند تاریخی فوارہ اور 20 سال سے بند بچوں کیلئے کشتی رانی کے علاوہ ممتاز محل اور دیگر منصوبوں کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا جبکہ مخیر حضرات اور ادارے چڑیا گھر کو مختلف اقسام کے جانور اور پرندے گفٹ کریں گے۔

زو ڈے کے موقع پر شہر کی سماجی تنظیمیں اور تعلیمی ادارے، طبی کیمپ، و دیگر اسٹال لگائیں گے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید کراچی چڑیا گھر کو ماڈرن اور خوبصورت چڑیا گھر بنانے چاہتے ہیں اور اس میں مزید جانور لانے کے اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں تاہم مزید جانور لانے کے ساتھ ساتھ چڑیا گھر میں پنجروں کو خوبصورت بنانے کے لئے رنگ و روغن کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ فٹ پاتھ اور سڑکوں کی مرمت بھی جاری ہے۔

کراچی سے روزانہ 6 ٹن مچھلی کی ایران اسمگلنگ


پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی سے روزانہ چھ ٹن مچھلی کی ایران اسمگلنگ جاری ہے۔

پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین فیصل افتخار کے مطابق ایسوسی ایشن نے حکومت سے رابطہ کیا ہے کہ اسمگلنگ کے بجائے قانونی طور پر مچھلی برآمد کی جائے تو کروڑوں ڈالر زرمبادلہ ملے گا۔

فیصل افتخار نے کہا کہ پاکستان سالانہ تیس کروڑ ڈالر مالیت کی سمندری خوراک برآمد کرتا ہے، جس میں نوے فیصد برآمد چین کے لئے ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ویتنام کی درآمدی سستی مچھلی کھائیں، جس کی قیمت تین سو روپے فی کلو تک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مچھلی کی برآمد میں بھارت اور ویتنام سے مسابقت کا سامنا ہے، تاہم پاکستان کی مچھلی اعلی معیار کی ہے۔

ایف آئی اے نے دوا ساز کمپنیوں سے ٹیسٹ کیلئے نمونے مانگ لیے


ایف آئی اے حکام نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر کراچی سمیت ملک بھر میں قائم دوا ساز کمپنیوں سے ٹیسٹ کے لئے نمونے حاصل کرنا شروع کردیے۔

لاہور میں پی آئی سی ڈی کے واقع کے بعد ایف آئی اے حکام نے کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم دوا ساز کمپنیوں بنائی اور سپلائی کی جانے والی ادویات کے نمونے حاصل کرنا شروع کردیے ہیں تاکہ مارکیٹ میں سپلائی سے قبل چیک کیا جاسکے۔ دواؤں کے نمونے حاصل کرنے کے بعد انھیں لیبارٹریز سے ٹیسٹ کرایا جائے گا تاکہ پتہ چلایا جاسکے کہ دوا غیر معیاری اور جان لیوا تو نہیں ہے۔ وزارت داخلہ نے کراچی سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بنے والی دوا ساز کمپنیوں سے بھی فوری طور پر نمونے حاصل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

سابق صوبائی وزیر ظل ہما کا قاتل جیل میں ہلاک


سابق صوبائی وزیر ظل ہماعثمان کے قتل کا ملزم مولوی سرور جیل میں ہلاک ہو گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے وہ کافی عرصے سےعلیل تھا۔مولوی عثمان نے چودھری پرویزالہی کابینہ کی وزیر ظل ہما کو پانچ سال قبل گوجرانوالہ میں قتل کردیااتھا۔

اس قتل پر مولوی سرور کو سزائے موت سنائی گئی تھی جس کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ مولوی سرور آج کوٹ لکھپت جیل میں انتقال کر گیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق وہ کافی عرصے سے علیل اور جیل ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ مولوی سرور کی لاش جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔ مرحوم کے بھائی کا کہنا ہے کہ مولوی سرور کئی ماہ سے سانس کے عارضے میں مبتلا تھا اور پولیس اس کا علاج نہیں کرا رہی تھی۔

خرم رسول کیس بہت ہائی پروفائل ہو گیا ،حساس معاملات سامنے آئیں گے،چیف جسٹس


وزیراعظم کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول کو سپریم کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں کہ کیس بہت ہائی پروفائل ہو گیا ہے۔حساس معاملات سامنے آئیں گے خرم رسول کے خلاف ایل پی جی کوٹہ فراڈ کیس کی سماعت سپریم کورٹ میںچیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی ،عدالت نے خرم رسول کو لگائی جانے والی ہتھکڑی کے طریقہ کار پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے باہر توخرم رسول کو بغیر ہتھکڑی لے کر گھومتی رہی اور عدالت کے اندر ہتھکڑی لگا کر لے آئے،ہمیں دکھانے کےلئے خرم رسول کو ہتھکڑی لگائی گئی ۔خرم رسول نے تو خود گرفتار ی دی ہے ،ایف آئی اے کیا ثابت کرنا چاہ رہی ہے؟خرم رسول نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا میڈیا کورڈینیٹر رہا ہوں ، یہ ایک کاروبای ڈیل تھی فراڈ نہیں تھا ،افغان کارپٹ والے سے سندھ ہائی کورٹ میں دعوے چل رہے ہیں ،80 فیصد ادائیگیاں کر چکا ہوں ،باقی 10، 11کروڑ کا مسئلہ رہ گیا ہے وہ بھی حل کر لوں گا،خرم رسول نے عدالت کو بتایا کہ مجھے فون پر دھمکیاں دی جاتی رہی ۔وزیراعظم کو کیس میں بلاوجہ ملوث کیا جا رہا ہے ،میری اہلیہ اوربچوں کو اٹھانے کی دھمکیاں بھی دی گئیں،جس کی بناءپر میرے بچے کافی عرصے سے اسکول نہیں جا سکے ،مجھے یہ بھی کہا گیا کہ ہم وزیراعظم کو بھی اٹھا لیں گے۔خرم رسول نے کہا کہ عدالت پر اعتماد ہے اس لئے خود ایف آئی اے کو گرفتاری پیش کی ہے،جبکہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کا عدالت میں اپنا موقف دیتے ہوئے کہنا تھا کہ خرم رسول کبھی بھی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نہیں رہے،خرم رسول کا تعاقب کر کے سہالہ پل سے گرفتار کیا گیاہے،کیس میںڈی جی گیس منصور کو بھی پکڑا ہے ،جس پر چیف جسٹس نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ کیا خوشنودلاشاری کوبھی ایگز ام کریں گے؟ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے عدالت کو بتایا کہ خرم رسول کی بیوی کے بھی وارنٹ گرفتاری ہیں ،خرم رسول کی بیوی کے کاونٹ میں25 لاکھ روپے ہیں ،چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ خرم رسول کا بیان دفعہ164 کے تحت لیا جانا چاہیے تھا۔کیس کی آہستہ آہستہ سمجھ آگئی ہے کہ آخر ہوا کیاہے،کیس ہائی پروفائل ہو گیا ہے ، دوسرے اداروں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے،چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی اے کو گرفتار کرنا تھا تو ایک سال کا عرصہ نہ گزرتا،ہائی کورٹ نے بھی گرفتاری کےلئے متعدد بار حکم جاری کیا تھا ،164 کے بیان میںبڑے بڑے لوگوں کو ملوث کیا گیا ہے ،لگتا ہے کوئی اس کیس کو سمجھ نہیں رہا اس کے بہت بڑے اثرات ہوںگے،عدالت نے خرم رسول کیس میں عدالتی آرڈر میں لکھا دیا۔آرڈر میں کہا گیا ہے کہ11 مارچ 2011 کو مقدمہ اندراج کے بعد بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ہائی کورٹ احکامات کے باوجودایف آئی اے خرم رسول کوگرفتار کرنے میں ناکام رہی ۔خرم رسول نے ابتدائی طور پر بینکنگ لاہور کورٹ سے ضمانت لی جبکہ ہائی کورٹ نے ضمانت قبل ازوقت گرفتاری کے مسترد کردی تھی۔جب چالان ہی نہیں تھا تو رپورٹ میں ضمانت کیسے لے لی ،چیف جسٹس نے کہا کہ کیس تونیب کے پاس جانا چاہیے تھا۔عدالت نے سما عت 10 فروی تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے غیر جابنداری کے ساتھ کیس کو آگے بڑھائے،اب قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔

نادرہ ملازمین کا ایف آئی اے کے تشدد کے خلاف احتجاج جاری


کراچی سمیت سندھ بھر میں نادرا ملازمین کا ایف آئی اے کے تشدد کے خلاف احتجاج اور مظاہرہ جاری ہے ،صدر نادرا ایمپلائز محمد رضاخان نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک ملوث اہلکاروں کو معطل نہیں کیاجا ئے گا احتجاج جاری رہے گا۔سندھ بھر میں نادرا کے ملازمین نے ایف آئی اے کے خلاف احتجاج کیا اور کام چھوڑ ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ،نادرا ملازمین کا کہنا ہے گزشتہ رات کہ ایف آئی نے نادرا کے ملازمین کو حراست میں لینے کے بعد6 ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا ،صدر نادرا سندھ نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ وزیر داخلہ رحمان ملک کے بیٹے نے نادرا کے5 ملازمین پر تشدد کیا تھا جبکہ صدر نادرا ایمپلائز محمد رضاخان کا کہنا تھا کہ ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کو معطل کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ مطالبات پورے نہ ہونے تک کام بند رکھیں گے۔چیئر مین نادرا بھی آج کراچی پہنچ رہے ہیں۔

پی ایم اے کاکول اکیڈمی کےقریب راکٹ فائر،دیوار کو نقصان


ایبٹ آباد میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے قریب دو راکٹ فائر ہوئے ۔ جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایبٹ آباد میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے قریب دو راکٹ فائر کئے گئے۔ جس کی گونج پورے علاقے میں سنائی دی گئی۔ راکٹ حملے سے اکیڈمی کے دیوار کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ڈی سی او ایبٹ آباد سید امیتاز حسین شاہ نے بتایا کہ راکٹ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈی سی او کا کہنا تھا کہ اس علاقے ميں سيکيورٹی ہر وقت ہائی الرٹ رہتی ہے ۔ راکٹ پی ايم اے کی بيرونی ديوار سے ٹکرايا جو کہ ساڑھے 3بجے فائر کيا گيا تھا۔

شيري رحمان کي عافيہ صديقي کي وکيل ٹينا فوسٹر سے ملاقات


امريکا ميں پاکستان کي سفيرشيري رحمان نے ڈاکٹرعافيہ صديقي کي وکيل ٹينا فوسٹر سے ملاقات کي ہے ، ملاقات کے دوران عافيہ کي وکيل نے شيري رحمان کوعافيہ صديقي کے کيس سے متعلق آگاہ کيا،امريکا ميں پاکستان کي سفيرشيري رحمان اور عافيہ صديقي کي وکيل ٹينا فوسٹر نے ملاقات کے دوران عافيہ صديقي کي سزا ميں نرمي اور پاکستان واپسي کے بارے ميں بات کي. شيري رحمان نے ٹينا فوسٹر کو يقين دلايا کہ پاکستاني سفارتخانہ عافيہ صديقي سميت اپنے شہريوں کے حقوق کا تحفظ کريگا، شيري رحمان نے بتاياکہ عافيہ صديقي کا اپنے گھر والوں سے فون پر رابطہ کرانيکي بھي کوشش کي جائے گي. اور وہ خود بھي عافيہ صديقي سے ملاقات کريں گي. پاکستاني سفير کا کہنا تھاکہ جيل حکام سے عافيہ کومناسب طبي سہولت فراہم کرنے کے بارے ميں بات ہوئي ہے،ٹينا فوسٹر کا کہنا تھا کہ سفارت خانہ اور ہيوسٹن ميں پاکستاني قونصليٹ ڈاکٹر عافيہ سے رابطے ميں ہے.

پتنگ بازي پر پابندي کو لاہور ہائي کورٹ ميں چيلنج کرديا گيا


پتنگ بازي پر پابندي کو لاہور ہائي کورٹ ميں چيلنج کرديا گيا. عدالت نے درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر ليا. دھاگے کے تاجر محمد وقاص نے درخواست ميں موقف اختيار کيا ہے کہ سپريم کورٹ نے پتنگ بازي کيس ميں کچھ چيزوں پر پابندياں عائد کي تھيں پتنگ بازي پر نہيں. ہائي کورٹ نے پتنگ بازي پر پابندي کے خلاف درخواست پر چيف سيکريٹري، سيکريٹري داخلہ اور ڈي سي او فيصل ا?باد کو 5 مارچ کے لئے نوٹسز جاري کر ديئے.

Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 5,068 other followers