کراچی میں کے ای ایس سی ملازمین کا گذری ہیڈ آفس کے باہر احتجاج کیا گیا۔ دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔
کراچی میں گزری ہیڈ آفس پر کے ای ایس سی کے احتجاجی ملازمین کے دھرنے کے اعلان کے بعد سے ہی سیکیورٹی سخت کردی گئی تھی اور پولیس کی بھاری نفری نے ہیڈ آفس کا گھیراؤ کرلیا تھا۔شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہونے کے باوجود بھی کے ای ایس سی کے احتجاجی ملازمین گذری ہیڈ آفس پہنچے جہاں ان کا احتجاج جاری ہے۔ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ انھیں گورنر ہاؤس میں ہونے والے معاہدہ کے تحت بحال کیا جائے۔
