وفاقی دار الحکومت کی انتظامیہ کی جانب سے دفاع پاکستان کونسل کے رہنماؤں حافظ سعید، خادم ڈھلوں اور احمد لدھیانوی کے اسلام آباد داخلے پر پابندی عائد ہے جنہیں اسلام آباد داخل ہوتےہی گرفتارکئے جانےکا امکان ہے۔
وفاقی دار الحکومت کی انتظامیہ نے دفاٰع پاکستان کونسل کے رہنماؤں حافظ سعید، خادم ڈھلوں اور احمد لدھیانوی کے اسلام آباد داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ کونسل کے آج کے دھرنے کے پیش نظر وفاقی پولیس نے تینوں رہنماؤں کو اسلام آباد میں داخلے سے روکنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ،،ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں کی تصاویر ناکوں پر مو جود اہلکاروں کے علاوہ فالکن اور ایگل سکواڈ کو بھی دے دی گئی ہیں۔ ان رہنماؤں کی اسلام آباد میں داخل ہوتے ہی گرفتاری کے احکامات دے دئیے گئے ہیں۔
