کراچی کے علاقے لنڈی کوتل میں شادی کی تقریب میں بھر پور استقبالیہ نہ ملنے پر باراتیوں نے دلہن والوں پر فائرنگ اور ڈنڈوں سے برسات کردی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
ایس ایچ او تیموریہ کمال رضوی کے مطابق نعمان اور شمائلہ کا نکاح دو سال قبل ہوا تھا جبکہ گزشتہ روز رخصتی کے موقع پر استقبالیہ بھر پور نہ ملنے کے باعث باراتیوں نے رخصتی لینے سے انکار کرتے ہوئے دلہن والوں سے جھگڑا شروع کردیا۔
جھگڑا اتنا شدت اختیار کر گیا کہ بات فائرنگ اور ڈنڈوں تک پہنچ گئیجس کے نتیجے میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جبکہ ڈنڈوں کی مار سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے دلہن کے والد سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
