مدھو بالا کی آج 43 ویں برسی ہے


ساٹھ کے عشرے کی انتہائی خوب صورت اداکارہ اور ہندی سینما کی لیجنڈ مدھو بالا کو اس جہانی فانی سے رخصت ہوئے 43 برس بیت گئے۔

مدھو بالا نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز صرف نو سال کی عمر میں کیا فلم ساز کیدار شرما نے انھیں 1947 میں پہلی بار فلم نیل کمل میں بطور ہیروین کاسٹ کیا۔ مدھو بالا نے یوں تو اپنی زندگی مییں کئی فلموں میں کام کیا لیکن 1957 میں بننے والی فلم مغل اعظم میں انکی سپر اسٹار دلیپ کمار کے ساتھ اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔ اس فلم میں انار کلی کے کردار نے مدھو بالا کو لازوال شہرت بخشی۔ اس فلم کے دوران مدھو بالا فلم کے ہیرو دلیپ کمار کے بہت قریب آ گئیں اور اسی فلم کے دوران دونوں میں عہد وپیمان بھی ہوے تاہم مدھو بالا کے باپ کی مخالفت کے باعث یہ بیل منڈے نہ چڑھ سکی۔ بعدازں مدھو بالا نے اداکار کشور کمار سے شادی کر لی۔ شادی کے بعد مدھو بالا نے یہ کہہ کر فلم سازوں کو مشکل میں ڈال دیا کہ وہ صرف اسی فلم میں کام کرے گی جسکا ہیرو اسکا شوہر ہو گا۔ مدھو بالا صرف 36 برس کی عمر میں 1969 میں اس دنیا سے چل بسیں، تاہم انکی لازوال مسکراہٹ آج بھی انکے کروڑں چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہے اور رہے گی۔

حر بیار اور براہمداغ سمیت بلوچوں کے خلاف مقدمات واپس لینے کا اعلان


وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نیکہاہے کہ ناراض بلوچ رہنماوں کیخلاف مقدمات واپس لینے کا اعلان کرتا ہوں ،حربیار مری ،براہمداغ بگٹی سمیت تمام ناراض بلوچ لیڈر شپ کے خلاف کیسز واپس لینگے ،وزیر داخلہ نے یہ اعلان جمعرات کی شام آغاز حقوق بلوچستان کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے مز ید کہاکہ بلوچ رہنما پاکستان واپس آئیں ، میں خود انکا استقبال کروں گا،انھوں نے کہا کہ قومی اور بلوچ لیڈرشپ اے پی سی میں شرکت کرے، میری حربیار مری سے لندن میں ملاقات ہوئی تھی،رحمان ملک نے کہا کہ بلوچستان حکومت درخواست کرے توسابق صدر جنرل پرویز مشرف کیخلاف ریڈنوٹس جاری کروادینگے،انھوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے بلوچ نوجوانوں کے لیے 15 ہزار انٹرن شپ کا اعلان کیا ہے جس سے نوجوانوں کو کافی فائدہ پہنچے گا ، انھوں نے کہا کہ بلوچستان سے صرف 42 لاپتا افراد ہیں،لاپتاافراد کے بارے میں پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے،انھوں نے کہا کہ لواحقین کو یہ بات تسلیم کر لینی چاہیے۔

حیدر آباد: 3 روزہ سائنسی اور ثقافتی میلہ شروع


حیدر آباد میں سندھ کے نو اضلاع کے تعاون سے تین روزہ سائنسی اور ثقافتی میلہ شروع ہو گیا ہے۔

ڈائیریکٹریٹ ایجوکیشن کی جانب سے پہلی مرتبہ سندھ کے نو ضلاع کے تعاون سے تین روزہ سائنسی اور ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا افتتاح کمشنر حیدرآباد نے کیا۔ کمشنر حیدر آباد نے طالبعلموں کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹال بھی دیکھے۔ طالبعلمو ں نے پاکستان کی علاقائی ثقافت کی ترجمانی کرنے والے اسٹال بھی لگائے۔ کمشنر حیدرآباد نے طالبعلموں کیلئے انعامات کا بھی اعلان کیا۔ تین روزہ ثقافتی میلہ میرا گورنمنٹ ہائی اسکول حیدر آباد میں جاری رہے گا۔

شاہ زين بگٹی نے آٹھ مطالبات پيش کر ديئے


جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زين بگٹی نے بلوچستان کے مسئلے پر وفاق اور صوبے کے درميان اعتماد سازی کے لئے آٹھ مطالبات پيش کر ديئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زين بگٹی نے آٹھ مطالبات پیش کئے۔ جن ميں پرویز مشرف کی گرفتاری، لاپتہ افراد کی بازيابی اور صوبے سے چھاؤنيوں کا خاتمہ شامل ہیں۔ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ وفاق اور بلوچستان کے درميان اعتماد پيدا ہوگيا تو مسئلہ حل کرنے کیلئے کوششيں بھی کی جاسکتی ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے خراب حالات ميں بھارت کا کوئی کردار نہيں۔

لاہور میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ، پائلٹ اور معاون جاں بحق


لاہورکے ماڈل ٹائون میں چھوٹا تربيتی طیارہ گرگیا ہے، جس میں سوار دونوں گيا،پائلٹ اورمعاون پائلٹ جاں بحق ہو گئے ہیں۔۔

جہاز والٹن ايئرپورٹ سے اڑا تھا۔۔

طيارہ ماڈل ٹاؤن بلاک ايچ کے مکان نمبر143کے لان ميں گرا۔۔

حادثے میں طیارے میں سوار خاتون پائلٹ انسٹریکٹر انیتا اور زیر تربیت پائلٹ وقارجاں بحق ہو گئے ۔۔ دونوں افراد کا تعلق کراچی سے تھا ۔۔وزيراعلیٰ پنجاب شہباز شريف بھی حادثے کےمقام پر پہنچ گئے ہیں ۔۔

جاں بحق پائلٹ وقار اورمعاون خاتون پائلٹ کا تعلق کراچی سے ہے۔۔

ایک اور ریلیف: موبائل صارفین پر ریڈیو ٹیکس لگانے کا فیصلہ


حکومت نے ریڈیو پاکستان کو بد حالی سے نکالنے کے لیے موبائل صارفین پر ریڈیو ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے بھی ٹیکس کی حمایت کردی ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 100 روپے کے کارڈ پر 2 روپے کارڈ ہوگا۔ ٹیکس کا اطلاق آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ ریڈیو کا ادارہ بھی ریلوے کی طرح ڈوب جائے۔

کپتان اور مینجمنٹ میں تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا، ذکا اشرف


چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ون ڈے کرکٹ میں کپتان اور ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

پاکستانی کرکٹ درست سمت میں گامزن ہے۔ جو بھی فیصلہ کروں گا، سلیکٹرز کے مشورے سے کروں گا۔

محمود آباد: نوزائیدہ بچوں کی لاشیں کچرے میں پھینکنے والی دائی گرفتار


محمود آباد میں نوزائیدہ بچوں کی لاشیں کچرا کنڈی میں پھینکنے والی دائی کو حراست میں لے لیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نگہت خاتون علاقے میں اسقاط حمل کا کام کرتی ہے۔ پولیس نے دائی سے پوچھ گچھ شروع کر دی اور نوزائیدہ بچوں کے والدین کی تلاش کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

نیشنل واٹر کورس ملازمین کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ


نیشنل واٹر کورس کے احتجاجی ملازمین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور شیلنگ کر دی۔

ذرائع کی مطابق نیشنل واٹر کورس کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے گورنر ہائوس جانے کی کوشش کی تھی جس پر پولیس نے مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکا اور نہ رکنے پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کے استعمال کے بعد لاٹھی چارج اور گیس کی شیلنگ شروع کر دی۔ نیشنل واٹر کورس کے احتجاجی ملازمین ارد گرد کی گلیوں میں پھیل گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کی جانے والی شیلنگ سے کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا دیے بیٹھے نادرا کے برطرف ملازمین اور لاپتہ افراد کے لیے لگایا گیا کیمپ متاثر ہوا ہے۔ شیلنگ سے نادرا کا کاشف نامی ملازم بے ہوش ہو گیا جبکہ لاپتہ افراد کے لیے لگائے گئے کیمپ کو آگ لگ گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے پھینکے جانے والے کئی شیل پریس کلب میں گرے جس کے باعث پریس کلب میں موجود صحافیوں کی حالت خراب ہو گئی اور سانس لینا دشوار ہو گیا۔

پریس کلب میں سی پی سی ایل کے سربراہ احمد چنائے کی سربراہی میں جاری کرائم رپورٹرز کی ورکشاب روک دی گئی ہے۔ مظاہرین کے احتجاج اور پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ، ڈاکٹر ضیاء الدین روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

کترینہ نے ہمسفر کی تلاش کیلئے والدہ کو کہہ دیا


بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی والدہ سے کہا ہے کہ وہ انکے لیے کوئی خوب صورت سا لڑکا تلاش کریں۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کترینہ کی قریبی دوست نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کترینہ نے اپنی والدہ کو شادی کے لئے فری ہینڈ دے دیا ہے۔ کیوٹ کیٹ اس بارے میں اپنی والدہ کی رائے کا احترام کریں گی۔ دوسری طرف بالی وڈ کی فلم نگری میں خبر گرم ہے کہ کیوٹ کیٹ ان دنوں اداکار رنبیر کے ساتھ رومانس لڑا رہی ہیں۔ کترینہ اس وقت لندن میں اپنی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔

Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 5,067 other followers