کورال سانحہ، تخریب کاری کا امکان .


اسلام آباد میں بھوجاائیرلائنز کے طیارے کوپیش آنے والے حادثے کی ابتدائی انٹیلی جنس رپورٹ ارسال کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق سانحہ کورال میں تخریب کاری کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔
انٹیلی جنس ادارے نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایاہے کہ حادثے کے وقت بھوجاائیرلائن کا طیارہ پندرہ سو فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا ۔۔۔ طیارہ فضاء میں تباہ ہوا جس سے تخریب کاری کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا ۔۔۔ رپورٹ میں طیارے کی پروازسے قبل تکنیکی ماہرین کی رپورٹ اورپروازسے قبل اسکی تیاری میں حصہ لینے والے تمام افسران اوراہلکاروں کی مکمل چھان بین کی سفارش کی گئی ہے۔

Sarkozy votes in first round presidential poll


President Nicolas Sarkozy and his former supermodel wife Carla Bruni voted Sunday in Paris’ plush 16th district in the first round of France’s presidential vote.

Sarkozy, who polls predict will be beaten by Socialist rival Francois Hollande, cast his vote at 11:45 am (0945 GMT) in a polling station in Jean de la Fontaine high school.

Bruni was the first of the couple to drop her election slip into an urn at the voting station in the western district, a stronghold of her husband’s right-wing UMP party.

The candidate smiled and shook hands with elections officials and voters before being driven off without making any comment to the dozens of journalists present.

Hollande voted earlier on Sunday at a polling station in Tulle in the central Correze region, where he is the local parliamentary representative and heads the regional council.

Accurate vote predictions were expected shortly after polls close at 8.00 pm (1800 GMT).

Sunday’s vote will whittle down the field from 10 to two, and Hollande and Sarkozy are expected to face each other head-to-head in a May 6 run-off to decide who runs France. (AFP)

Clashes in Bangladesh over missing opposition leader


Police fired rubber bullets and tear gas at hundreds of opposition activists in Bangladesh on Sunday as a nationwide strike over the disappearance of a senior politician brought daily life to a halt.

More than a dozen people were injured, four of them seriously, police said, as violence erupted in the northeastern city of Sylhet, home to opposition leader Ilias Ali who has been missing for five days.

Rights groups have blamed security agencies for the disappearance of dozens of opposition activists over the past two years, alleging the victims have been abducted on government orders.

Police found Ali’s car abandoned in an upmarket district of Dhaka on Tuesday night. His driver is also missing.

Ali, a regional head of the opposition Bangladesh Nationalist Party (BNP), is the highest profile opposition politician to have “disappeared” since Prime Minister Sheikh Hasina took power in January 2009.

The BNP has accused the elite Rapid Action Battalion of abducting Ali, an allegation it has rejected.

Police in Sylhet said clashes broke out after they were attacked by 800 opposition activists, forcing officers to retaliate with rubber bullets and tear gas.

“We’ve fired more than 50 rounds of rubber bullets and tear gas shells. But the clashes are still going on,” deputy commissioner of Sylhet police Abdullah Al Azad said, adding more than a dozen people were injured.

There was also unrest in the northwestern city of Rajshahi, where police beat BNP activists with batons as they marched through the streets, television pictures showed.

In the capital Dhaka, streets were empty, businesses and schools were closed as around 10,000 policemen were on patrol to prevent violence, Dhaka police spokesman Masud Ahmed said.

Two small bombs were exploded in the city, but no one was injured. (AFP)

Tea to be declared India’s national drink


India is to declare tea as its national drink to celebrate the life of a pioneering tea-planter who was hanged by British colonial rulers for taking part in the rebellion of 1857.

Planning Commission deputy chairman Montek Singh Ahluwalia on Saturday announced the decision while on a visit to Assam, the tea-producing northeastern state that borders on Bhutan and Bangladesh.

Assam was the home state of Maniram Dewan, who is celebrated for introducing commercial tea production to the region and for his role in a plot to throw the British out of Assam during the 1857 mutiny.

The uprising, which is often called the Sepoy Mutiny, started in Meerut, a city close to New Delhi, and spread across northern India before being brutally crushed by British forces with many Indian soldiers and civilians killed.

“The drink would be accorded national drink status by April 17 next year to coincide with the 212th birth anniversary of first Assamese tea-planter and Sepoy Mutiny leader Maniram Dewan,” Ahluwalia said.

He added that tea should also be celebrated as “half of the tea industry labour comprises women and is the largest employer in the organised sector”.

The Asian Age reported that awarding tea the status of national drink may stir up trouble among “naturopaths” who suggest popular Indian beverages such as coconut water, lemon water and yoghurt-based lassi are healthier options.

Tea is generally served in India with milk and plenty of sugar, and often spiced with cardamom.

Coffee, which is grown in the southern states of Karnataka, Kerala and Tamil Nadu, is becoming rapidly more popular among young urban Indians. (AFP)

طیارہ حادثے میں جاں بحق 43افراد کی نماز جنازہ کے بعد تدفین


اسلام آباد طیارے حادثے نے کسی کو بھائی اور بہن ، کسی کو والد اور والدہ اور پورے خاندان سے محروم کردیا ہے ۔ بھوجا ایئرلائن کے طیارے کے حادثے کے 54 میں سے 43 میتیں مختلف پروازوں کے ذریعے کراچی پہنچادی گئیں۔ بھوجا ایئرلائن کے حادثہ کے کراچی سے تعلق رکھنے عملے کے ارکان کے بھی میتیں کراچی پہنچا دی گئیں۔

بھوجا ایئرلائن کے عملے کے انسٹرکٹر حماد لائق اور ان کی والدہ طاہرہ لائق کی میت بھی کراچی پہنچ گئی تھی، ناظم آباد میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ ملیر کے رہائشی نوبیاہتا میاں بیوی سید سجاد رضوی اور ان کی بیوی کو بھی مقامی قبرستان تدفین کردی گئی ہے ۔

لائنز ایریا کے رہائشی عتیق کو بھی نماز جنازہ کے بعد مقامی قربستان میں مدفون کردیا گیا ، شاہ فیصل کے سعید خان اور محترمہ تسنیم بیگم کی بھی نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ، ملیر کے رہائشی چاند بابو کو بھی نماز جنازہ کی ادائیگی کی بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ نارتھ کراچی کے رہائشی عزیز الرحمن اور رضویہ کے رہائشی التمش کی بھی نماز جناہ کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ۔

بھوجا ایئرلائن کی کرو میمبر پرنسز فلوویا کی پیر کے دن آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ صوفیہ رضوان ، ایس ایم امجد ، ایئرہوسٹس صنم فرید، زاہدہ عزیز اور امین اکرام کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستا ن میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

طیارہ حادثے کے جاں بحق محمد سہیل، محمد فاروق، فرح ساجد ، نہال الدین، راشدہ رحمان ، حبیب الرحمن، تنویر جان، اور صدف تنویر کو بھی آہوں سسکیوں کے ساتھ مقامی قربستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس کے علاوہ حمیدہ بی بی، صدف بی بی، شازیہ بی بی،گل محمد، کو بھی مقامی قبرستان میں دفن کردیا گیا۔

خیرپور اور نوشہرہ فیروز کے دو خاندان بھی حادثے کا شکار ہوئے ، ان کی میتیں بھی آبائی علاقوں میں پہنچادی گئی ہیں۔ دولت پور کے رہائشی اور ان کی بیگم مسرت شاہین اور ان کے بیٹے ریحان کی تدفین بھی کردی گئی ہے ۔ بدین کے رہائشی عباس علی کی میت بھی کراچی سے بدین منتقل کردی گئی ہے ، بھوجا ایئرلائن کی فضائی میزبان گلستان جوہر کی رہائشی غزالہ ملک کو بھی مقامی قبرستان تدفین کردی گئی ۔

حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد کے رہائشی غلام مجتبی کی میت کو کراچی سے بذریعہ امبولنس منتقل کردیا گیا جہاں انہیں نماز جناہ کے بعد مقامی قبرستان میں دفن کردیا گیا ۔ طیارہ حادثے میں جاں بحق تینتالیس افراد کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کا عمل مکمل ہوچکا ہے ۔

طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے کراچی کے تینتالیس میتوں کو آہوں اور سسکیوں میں شہر کے مختلف علاقو ں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ کورال میں صرف جہاز گر کر ملبے کا ڈھیر نہیں بنا بلکہ ان مسافروں کے وہ خواب بھی جل کر بھسم ہوگئے جو سفر سے پہلے انہوں نے دیکھے تھے۔

Veena Malik ready to pose full nude for Playboy’s one million dollars


Pakistani controversial movie star Veena Malik, who apparently has settled permanently in Bollywood, her thirst for fame has not ended yet as now she has tried to jump in global western bold world by offering herself for a full nude shoot for world famous male adult magazin, Playboy.

According to Indian media, during a recent interview Veena Malik confessed of her desire to bare it all for the centerfold of globally renowned male adult magazine ‘Playboy’ if she is offered one million US dollars for that.

Veena Malik is queen of controversy and grabbing opportunity to earn name and fame without spending anything.

This time again seems that she would succeed in getting colossal publicity free of any cost plus she may get chance of earning one million US dollars and permanent global fame, if Playboy hires her.

India textbook calls AJK as part of Pakistan


A new textbook of Central Board of Secondary Education (CBSE) India for lower secondary depicted the map of Azad Jammu and Kashmir (AJK) as part of Pakistan.

Indian media reported that the map calls it ‘Azad Jammu and Kashmir’, a term used by Pakistan for the region.

کیا بھارت نے آزادکشمیر کو پاکستان کا حصہ تسلیم کر لیا؟


کیا بھارت نے آزاد کشمیر کو پاکستان کا حصہ تسلیم کرلیا؟ کم از کم اسکولوں کی حد تک تو کر ہی لیا ہے۔ جی ہاں!مقبوضہ کشمیر کے اسکولوں میں پڑھائی جانے والی کتاب تو یہی بتارہی ہیں۔ یہ کتابیں کہیں اور نہیں پڑھائی جارہیں بلکہ وہاں کے آرمی اسکولوں میں تیسری جماعت کے نصاب کا حصہ بنادی گئیں۔مقبوضہ کشمیر کے اسکولوں کے لیے چھاپی گئی کتاب میں بچوں کو جو نقشہ ذہن نشین کرایا جارہا ہے وہ بھارت کے اس سرکاری موٴقف کے برعکس ہے جس کے مطابق آزاد کشمیر پاکستان کے زیرانتظام ہے۔ یہی نہیں بلکہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ دکھانے کے بجائے صرف شمالی علاقہ جات ہی بتایا گیا ہے۔ آزاد کشمیر کو پاکستان کا حصہ بتانے والا نقشہ اس کتاب کے ایڈیشن میں شامل ہے جو مقبوضہ کشمیر کے آرمی اسکولوں کے لیے خصوصی طور پر چھاپا گیا۔ اور اسے بھارتی سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے تیار کیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کتاب میں نقشے کی نشاندہی سب سے پہلے جموں، راجوڑی اور پونچھ جیسے سرحدی علاقوں کے اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین نے کی۔ ان آرمی اسکولوں میں سرحدی علاقوں کے بچے بڑی تعداد میں پڑھتے ہیں۔

وزیر اعظم چوری کا پیسا بچانے کیلئے شہید ہونا چاہتے ہیں: عمران


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں مجرموں کا راج ہے۔ وزیر اعظم گیلانی چوری کا پیسا بچانے کے لیے شہید ہونا چاہتے ہیں۔ طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے غیر جانبدار کمیشن بنایا جائے۔

لاہور ائیر پورٹ پر کوئٹہ سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں جلسہ کرکے وہاں کے عوام کے دلوں سے خوف نکال دیا ہے۔ رینٹل پاور کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوا جسے ملزم قرار دیا گیا اسے وزیر بنادیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مفاد پرست ملک خون چوس رہے ہیں۔ انہوں‌ نے کہا کہ سیاچن سے پاکستان اور بھارت دونوں کو فوجیں نکال لینی چاہئیں.ایک سوال کے جواب میں عمران نے کہا کہ مفاد پرست اکٹھے ہورہے ہیں.انتخابات میں‌ایک طرف سونامی ہوگا اور دوسری طرف مفاد پرست ہونگے.

بھوجا ایئر لائن کا مالک بیرون ملک جانے میں کامیاب ہو گیا


کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بھوجا ایئر کے صدر دفتر میں چھاپے مارا ہے، حکام نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا ۔وفاقی تحقیقاتی ادارے یعنی ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے سنیچر کی شام بھوجا ایئر کے دفتر میں کئی گھنٹے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا ریکارڈ چیک کیا۔ٹیم میں شامل ایک افسر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے کاغذات، لائسنس اور مینٹینسس سرٹیفیکیٹ چیک کر رہے ہیں، تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ یہ طیارہ کس قدر فضائی طور پر قابل اعتبار تھا، اگر نہیں تھا تو اس کو کیسے کلیئرنس دی گئی۔اس افسر نے بتایا کہ کمپنی میں سب سے زیادہ شیئر طارق ارشد جلیل کے ہیں جو اس وقت چین جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کمپنی کے مالکان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی تھی تاکہ وہ بیرون ملک جا نہ سکیں۔ دوسری جانب کم شیئرز والے ایک مالک فاروق بھوجا کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو مالکان میں سے ایک ہے مگر اس کے پاس بہت ہی کم شئیرز ہیں۔
ملنے والے اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے سے انسانی لاشیں اور اعضاء اٹھانے کا کام مکمل کرلیا گیا، 117 مسافروں کی میتیں انکے ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جن کی آبائی علاقوں میں تدفین کر دی گئی۔ 13 افراد کی اسلام آباد، 4 راولپنڈی، 3 ایبٹ آباد، 5 مانسہرہ جبکہ صوابی، کوہاٹ اور میرپور میں ایک ایک شخص کی تدفین کر دی گئی۔ 11 میتیں کراچی پہنچا دی گئیں۔جبکہ شناخت نہ ہونے والی لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ ہونگے۔گزشتہ روز وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پمز اسپتال کا دورہ کا دورہ کیا اور جائے حادثہ کا فضائی معائنہ بھی کیا۔ پمز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے طیارہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کیا اور اسپتال انتظامیہ کو ڈی این اے کے کام کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب کراچی میں ایف آئی اے نے بھوجا ایئر کے ایک مالک فاروق بھوجا کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ، جبکہ بھوجا ایئر کے دفتر کو سیل کرکے ضروری ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ایک ٹیم نے ہفتے کو یہاں بھوجا ایئر کے دفاتر واقع کورٹ ویو اپارٹمنٹ آرٹس کونسل چوک اور کراچی ایئر پورٹ پر چھاپہ مارکر وہاں سے تمام ضروری ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا اور دفاتر سیل کر دیئے۔ جبکہ بھوجا ایئر کے مالک فاروق بھوجا کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔
واضح رہے کہ بھوجا ائرلائن کو اب پی آئی اے کے ایک سابق چپراسی ارشد جلیل نے خرید لیا ہے جس کے پاس اس ائرلائن کے اسی فیصد شیرز ہیں اور وہی اس ائرلائن کو دوبارہ چلارہا تھا۔ ارشد جلیل کسی دور میں پی آئی اے میں گریڈ چھ کا ایک معمولی ملازم تھا مگر اسے پیسہ بنانے کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔ پھر وہ پی آئی اے چھوڑ کر ایروایشیامیں چلا گیا تھا۔ اسے پی آئی اے کے سابق چیرمین عارف عباسی کے قریب سمجھا جاتا تھا اور وہاں سے اس نے ترقی کی تھی۔ وہ اس وقت پی آئی اے میں مانٹرنگ کرتا تھا۔ اس دوران اس نے بھوجا ائرلائن خریدنے کا سوچا جو عرصے سے بند پڑی تھی اور اسی فیصد شیرز لے لیے۔ اس کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ اس ائرلائن کو چلانے کے لیے وہ پرانے جہاز کباڑ میں خرید کر لایا تھا اور گرنے والا طیارہ ان میں سے ایک تھا، اس بات کا یقین کیا جا رہا ہے کہ دراصل پی آئی اے کا سابق چپراسی ارشد ایک فرنٹ مین ہے اور اس کے عقب میں کوئی اہم شخصیت ہے۔ جب کہ ارشد بھی طیارہ حادثہ کے بعد چین جا چکا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ سوال یہ بھی اٹھ رہا ہے کہ اس حادثے کی تحقیقات میں اگر وزارت دفاع کے کسی اعلی عہدے دار کا نام سامنے آگیا کہ اس نے کچھ مال کما کر ماضی میں بین ہونے والی اس سروس کو بغیر معیار چیک کیے لائسنس دیا تھا، تو کیا اسے کوئی سزا مل سکے گی کیونکہ پی پی پی کی موجودہ حکومت کے چار سالہ دور میں ایک کام اگر پوری ایمانداری سے کیا گیا ہے تو وہ یہ ہے کہ جس پر بھی مال کمانے کا الزام لگا اسے سزا کی بجائے انعام کے طور پر وزیر بنایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کو راولپنڈی ، چکلالہ ایئر پورٹ کے قریب بھوجا ایئر کا طیارہ گرنے کے نتیجے میں 127 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں راولپنڈی کے تھانہ کورال میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کی لاشیں پمز میں رکھی گئیں تھیں جہاں نادرا کے ڈیٹا اور لواحقین کی مدد سے انکی شناخت کرکے انہیں ورثاء کے حوالے کیاگیا۔ لاشوں کی وصولی پر لواحقین دھاڑیں مارکرروتے رہے۔ ادھر جاں بحق ہونیوالوں کی آبائی علاقوں میں تدفین بھی کردی گئی۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ ادھر کوہاٹ میں طیارے کے پائلٹ نور اللہ آفریدی کو ان کے آبائی گاؤں میں سپردخاک کر دیا گیا۔ اسلام آباد میں دفنائے جانے والوں میں کراچی کے رہائشی عدیل چغتائی، ان کی اہلیہ، تین بیٹیاں سارہ، حفصہ اور سمیہ سمیت بیٹے سلمان چغتائی کی میتیں بھی شامل ہیں۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 11 مسافروں کی میتوں کوقومی ایئر لائن کی دو پروازوں سے ہفتہ کو اسلام آباد سے کراچی لایا گیا۔ قبل ازیں بھوجا ائیرلائن کے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو لے کر پی آئی اے کی خصوصی پروازٍ ہفتہ کی صبح اسلام آباد پہنچی۔اسلام آباد پہنچنے والے لواحقین کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ اپنے پیاروں کی شناخت کے بعد لاشیں اپنی تحویل میں لیتے رہے۔اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھوجا ائیر کے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو نیو الوں کے لواحقین کے پہنچنے کے بعد کہرام مچ گیا، لواحقین ایک دوسرے کو گلے لگا کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے، خواتین غم سے نڈھال نظر آئیں۔ ہفتے کے روز اسلام آباد پہنچنے والی پی آئی اے کی چارٹرپرواز پی کے 300صبح جب ائیرپورٹ پر پہنچی تو اس میں سول ایوی ایشن کے ڈی جی ندیم اچکزئی ، ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار سمیت 418مسافر بشمول 100کے قریب لواحقین بھی موجو د تھے ، ائیر پورٹ لاؤنج سے باہر آنے کے بعد بھوجا ائیر طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو نے والوں کے لواحقین ایک دوسرے سے لپٹ گئے، خواتین نے دھاڑیں مارمارکر رونا شروع کردیا، عزیز و اقارب کے ساتھ آنے والے بچے بھی اس صورتحال پر رو پڑے جبکہ ائیرپورٹ پر موجو د دیگر پروازوں کے مسافر اور ان کے عزیز و اقارب بھی رنجیدہ نظر آئے۔ادھر ہفتے کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بوئنگ 737 کا حادثہ بہت بڑا سانحہ ہے اور پوری قوم اس دکھ میں شریک ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت عوام کی نمائندہ ہے اور حادثہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جا رہا ہے، تحقیقات مکمل ہونے تک نتائج اخذ نہیں کئے جا سکتے۔ ائیربلیو طیارہ حادثہ کے لواحقین کو معاوضہ نہ ملنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وزیراعظم نے کہاکہ تمام مسافروں کی انشورنس ہوتی ہے اور لواحقین کو معاوضہ دینا کمپنی کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم نے لواحقین کو معاوضہ دلانے کی یقین بھی کرائی۔
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 5,067 other followers