صدر اور وزیراعظم عوام سے جھوٹ بولتے ہیں، نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ صدر اور وزیراعظم عوام سے جھوٹ بولتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے لوگ ہر روز عوام کو دھوکا دیتے ہیں۔ رتوڈیرو میں سندھ نیشنل فرنٹ کے ورکرزکنونشن سے خطاب میں میاں نواز شریف نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کیساتھ میثاق جمہوریت کیا تھا جس پر وہ آج بھی قائم ہیں لیکن زرداری صاحب میثاق جمہوریت سے ہٹ چکے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ کوئی قرآن و حدیث نہیں۔ صدر اور وزیراعظم عوام سے جھوٹ بولتے ہیں ، حکومت کے لوگ ہر روز عوام کو دھوکا دیتے ہیں۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ سندھ میں غنڈہ راج ہے ، پورے ملک میں بدامنی، بھوک اور افلاس ہے، حکومت میں کوئی ایسا شخص نہیں جو کراچی کو امن دے سکے۔صدر نے سندھ کے عوام سے وفاداری نہیں کی۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے پڑے ہیں وطن کارڈ کے نام پر انہیں صرف 20 ہزار روپے دیئے گئے ہیں۔ سیکریٹ فنڈ میں اربوں روپے رکھے ہیں، مگر حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ میاں نواز شریف نے ممتاز بھٹو کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہا جلسہ گاہ میں ممتاز بھٹو زندہ باد کے نعرے لگوائے۔
About these ads

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s