Tags

, , , , , , , ,

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری پر سوالیہ نشان ہیں۔ ریمنڈ ڈیوس اور ایبٹ آباد آپریشن نے پاک امریکا دوستی پر کئی سوالات اٹھائے۔

نیویارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پاک امریکا تعلقات نازک دور سے گزر رہے ہیں۔ واشنگٹن نیٹو حملے پر پاکستان سے معافی مانگے۔ انہوں نے کہا ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر بھی کئی سوالات نے جنم لیا۔ دو مئی کو ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق بھی پاکستانیوں کے ذہنوں میں کئی سوالات ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا صدرآصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قانون کی پاسداری کروائی۔ عالمی کساد بازاری کے باوجود پاکستانی معشیت ترقی کررہی ہے۔

About these ads