کراچی: حب چوکی کے قریب بس اسٹاپ پر دھماکا، متعدد افراد زخمی
July 11, 2012 Leave a comment
All the news that’s fit to print.
July 11, 2012 Leave a comment
July 11, 2012 Leave a comment
ان فلموں میں سیف کے ساتھ انکی باڈی لینگویج اور آن اسکرین کیمسٹری کو بہت پسند کیا گیا۔ سیف نے اس تسلسل کو فلم کاک ٹیل میں بھی برقرار رکھا ہے۔ دپیکا نے کہا کہ بڑھتی ہوئی عمر نے سیف پر کوئی اثر نہیں ڈالا۔ انکی چستی اور پھرتی آج بھی قا بل دیدہے۔ کاک ٹیل تیرہ جولائی کو سینماؤں کی زینت بنے گی۔
July 11, 2012 Leave a comment
تھانہ بٹالہ کالونی کی پولیس نے ملزمہ علینہ کو مقامی مجسٹریٹ نجیب اللہ خان کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت کے سامنے ملزمہ نے اقرار کیا کہ اس نے ہی اپنے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔ تاہم اس کا کہنا تھا کہ واقعے میں اس کا دوست بشارت ملوث نہیں۔ ملزمہ نے عدالت کو بتایا کہ قتل کے لئے اس نے اپنے باپ کی ہی پستول استعمال کی ہے۔عدالت نے ملزمہ کو چودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے ملزمہ کے مبینہ دوست بشارت کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
July 11, 2012 Leave a comment
سول جج غلام مرتضی اپل نے عائشہ ملک کی جانب سے دائردعوے کی سماعت کی۔عائشہ ملک کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھاکہ وہ حمزہ شہباز کی قانونی بیوی ہیں اور انھوں نے ابھی تک حمزہ شہباز کو دوسری شادی کی اجازت نہیں دی نہ ہی اس حوالے سے ان کے پس ثالثی کونسل کا سرٹیفیکیٹ موجود ہے مگر اس کے باوجود وہ ڈاکٹر رابعہ سے دوسری شادی کر رہے ہیں جو غیر قانونی ہے لہذا عدالت شادی روکنے کے احکامات جاری کرے۔
عدالت نے سماعت کے بعد حمزہ شہبازاور ڈاکٹر رابعہ کو سترہ جولائی کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔
July 11, 2012 Leave a comment
نواحی گاوں کولو تارڑ کے رہائشی 70سالہ محمد منشاءکا کہنا ہے کہ وہ مختلف کمپنیوں میں بطور سیکورٹی گارڈ کام کرتا تھا اور عمر بھر کی محنت کے بعد اس نے گاؤں میں ہی ساڑھے انیس مرلے کا گھر بنا رکھا تھا۔ محمد منشا ءنے بتایا کہ اس کے تین بیٹے اس سے مکان ہتھیا نا چاہتے تھے۔ ناکامی پر تینو ں بیٹوں نے اُسے ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے بے دردی سے زخمی کر دیا ۔ایک ماہ گزرنے کے بعد پولیس تھانہ ونیکے تارڑ نے مقد مے کے اندراج کے باوجود کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ۔
July 11, 2012 Leave a comment
بارش سے سڑکوں پر پھسلن کے باعث موٹر سائیکلیں پھسلنے سے پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ تیز آندھی کے باعث باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
سندھ بھر میں مون سون کی پہلی بارش کاآغاز ہوگیا جس کے باعث صحرا تھر کے علاقوں میں بارش سے خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سندھ کے مختلف اضلاع ، بدین ، حیدرآباد، نوابشاہ، سانگھڑ، کھپرو ، ٹنڈوآدم، شہدا د پور، مٹیاری، نیو سعیدآباد، ہالہ ، میرپورخاص، جھڈو ، کوٹ غلام محمد ، عمرکوٹ ، مٹھی ،صحرا ء تھر سمیت ودیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سانگھڑ اور میرپورخاص کے اضلاع میں ٹی ایم اے کو الرٹ کرکے چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
July 11, 2012 Leave a comment
گيارہويں لکس اسٹائل ايوارڈ کي خوبصورت تقريب منعقد کي گئي کراچي کے مقامي آڈيٹوريم ميں ۔۔ جس ميں شوبز ستاروں کی جیسے کہشکشاں اُتر آئی ۔۔ تقريب ميں گلوکار احمد رشدی کو خراج تحسين پيش کيا گيا ۔۔ جس پر اداکارہ ميرا،ثنا،فيصل قريشی اور احسن خان نے زبردست پرفارمنس دی۔۔
تقریب میں پاکستاني فلم ۔۔ بول ۔۔ کے حصے میں آئے تين ايوارڈ ۔۔ جبکہ شرمين چنائے کو خصوصی ايوارڈ ملا۔۔
تقريب میں اسی سال جدا ہونے والے ملک کے ليجنڈ گلوکار مہدی حسن، معين اختر ،اور ديگر فنکاروں کو ٹریبيوٹ پيش کيا گيا۔۔
July 11, 2012 Leave a comment
سمیجہ آباد کے علاقے میں واقع نجی بینک میں دو ڈاکو داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنا لیا ۔سیکیورٹی گارڈز جنید اور بہار خان کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کر دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آنے سے بینک میں موجود دو شہری بھی زخمی ہو گئے ۔ ڈاکوبینک سے پینتالیس لاکھ روپے لیکر فرار ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ جاں بحق ہونیوالے سیکورٹی گارڈز کی لاشوں کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے اس واردات سے آدھ گھنٹہ قبل ٹاٹے پور کے علاقے میں بھی ایک بینک میں تیرہ لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی۔بینک حکام کی درخواست پر تھانہ نیو ملتان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
July 11, 2012 Leave a comment
وفاقي حکومت کي جانب سے توہين عدالت کے قانون ميں تبديلي کے خلاف پنجاب کي مختلف بار اسوسي ايشنز ميں يوم سياہ منايا گيا اس موقع پر بار ایسوسي ايشنز پر سياہ پرچم لہرائے گئے . وکلا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت عدليہ پر قدغن لگانے کي کوشش کررہي ہے جسے کسي صورت برداشت نہيں کيا جائے گا ۔دوسري جانب لاہور ڈسٹرکٹ بار نے بارہ جولائي کو يوم سياہ منانے کا اعلان کرديا ہے ،وکلاء بازروں پر سياہ پٹياں باندھ کر عدالتوں ميں پيش ہوں گے ۔
July 11, 2012 Leave a comment
پریشان حال اس حجام کی طرح کئی اورلوگ ہیں جن کا کاروبارغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تباہ ہوچکا ہے ۔۔ کراچی میں بجلی کے بحران کی شہریوں کا پرسان حال نہیں ، کراچی کے علاقے بلدیہ ، رنچھوڑلائن ، لانڈھی ، کورنگی ، ملیر، شاہ فیصل ، لیاری اور گلستان جوہرسمیت کئی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی مفلوج کررکھا ہے ،
گھریلوخواتین کے ای ایس سی انتظامیہ کو دہائیاں دے رہی ہیں ، کہتی ہیں کہ ابھی یہ حال ہے تو رمضان میں بھی لوڈشیڈنگ سے نجات ملنا مشکل نظرآتا ہے ،
کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ اوپر سے شدید گرمی ، بجلی کی طویل بندش نے بچوں کا سکون بھی غارت کردیا ہے ،شاید جھولا جھولتے ہوئے ہی اچھی ہوا نصیب ہوجائے ،
کبھی ٹریپنگ کا مسئلہ تو کبھی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، شہریوں کا کہنا ہے کہ اگریہی صورتحال رہی تو رمضان کا بابرکت مہینہ بھی گزارنا مشکل ہوجائے گا