شجاع آباد:اٹھارہ سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
July 15, 2012 Leave a comment
شجاع آباد میں لڑکی اغوا کے شبہ میں مسلحہ افراد نے اٹھارہ سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا شانہ بناڈالا ایک ملزم گرفتار۔
نواحی علاقہ پل کھارا کی رہائشی اٹھارہ سالہ رابعہ کنول کو چار مسلحہ افراد ارشد اور اسکے ساتھہوں نے گن پوائنٹ پر گھر سے اٹھا لیا اور نامعلوم مقام پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ملزمان کو شک تھا کہ انکی بھانجی عاسیہ کو رابعہ کے دیور نے اغوا کیا ہے جس پر انتقامی کاروائی کرتے ہوئے انہوں نے رابعہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
