بنوں میں پرانا سٹی تھانے پر شرپسندوں کا حملہ

بنوں میں پرانا سٹی تھانے پر شرپسندوں نے حملہ کردیا جس کے بعد کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈی پی او کے مطابق شہر میں کرفیو نافذکردیاگیا۔ تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بنوں میں صبح سویرے جدید اسلحے سے لیس شرپسندوں نے پرانا سٹی تھانے پر دھاوا بول دیا۔ پولیس کے مطابق شرپسند برقعے پہن کر تھانے پر حملہ آور ہوئے۔انھوں نے دھماکا کرکے تھانے کا مرکزی دروازہ اڑایا اورعمارت میں داخل ہوکر اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔ واقعے کی اطلاع پر دیگر تھانوں سے نفری طلب کی گئی جس نے تھانے کا گھیراؤ کرلیا۔ اس دوران شرپسندوں اور پولیس اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ حالات پر قابو پانے کیلئے سیکورٹی فورسز کی مدد حاصل کی گئی ۔

ڈی پی او بنوں کے مطابق حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے شہر میں کرفیو نافذکردیا ہے۔ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے کارروائی کرکے یرغمالی اہلکار بازیاب کرالئے۔ ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تھانے سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں وقفے وقفے سے آتی رہیں۔ تھانے کی عمارت میں آگ لگ گئی ہے ۔

About these ads

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 5,068 other followers