لاہور میں ایک دن میں 2بینک لوٹ لئے گئے
July 19, 2012 Leave a comment
لاہور میں ایک دن میں 2بینک لوٹ لئے گئے۔ پولیس کے مطابق غازی چوک گرین ٹاوٴن میں بینک ڈکیتی کے دوران چارڈاکو بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کرفرار ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکووٴں نے بینک سے 55لاکھ روپے کی رقم لوٹی اور باآسانی فرار ہو گئے۔ اس سے قبل لاہور ہی کے علاقے ٹاوٴن شپ میں سیکیورٹی گارڈ اپنے ہی بینک میں ڈاکا ڈال کر 40 لاکھ روپے لوٹ لئے ،ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نجات حسین نجی بینک میں ڈیڑھ ماہ سے گارڈ کی ڈیوٹی دے رہا تھا،،صبح چھ بجے شفٹ کی تبدیلی کے بعد ملزم گارڈ اور اس کے ساتھیوں نے دوسرے گارڈ اور عملے کو بند کیا ،چالیس لاکھ روپے کی رقم اکٹھی کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ لے کر چلے گئے،،ملزم نجات کا تعلق کرم ایجنسی سے تھا اوراس سے پہلے مختلف ایجنسیوں میں ملازمت کر چکا تھا۔
