ملتان،ضمنی انتخاب کے دوران بعض جگہوں پر گڑبڑ کے واقعات
July 19, 2012 Leave a comment
ملتان کے حلقہ این اے 151 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پولنگ کے دوران پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالقادر گیلانی اور آزاد امیدوار سکندر حیات بوسن کے حامیوں میں کہیں کہیں کشیدگی اور پولنگ رکنے کے واقعات بھی ہوئے ہیں۔اس حلقہ میں 245 پولنگ اسٹیشنز پر ہونے والے اس ضمنی انتخاب میں لوگ اپنا ووٹ استعمال کرنے کے لئے پولنگ اسٹیشنز پر آ رہے ہیں، اور دو اہم امیدوار وں عبدلقادر گیلانی اور شوکت حیات بوسن کے حامی زیادہ سے زیادہ ووٹ کاسٹ کرانے کو کوشش میں ہیں۔ ان دو امیدواروں کے حامیوں کے درمیان عمر پور ، بنڈہ سندیلہ ، نیل کوٹ اور کئی پولنگ اسٹیشنز پر جھگڑوں کے واقعے بھی ہوئے اور کچھ دیر کے لئے پولنگ متاثر ہوئی۔نانڈلہ پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز لسٹ میں نام شامل ہونے پر لوگوں نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔
