بھارت میں کلرکی سے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کرنے والے پرناب مکھرجی صدارتی عہدے کے لیے مضبوط امیدوار سمجھے جارہے ہیں۔
بھارتی سياست ميں پرناب مکھرجی کا نام نيا نہيں۔ سينیرسياسی رہ نما پرناب مکھرجی گیارہ دسمبرانیس سو پینتیس کومغربی بنگال میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم آبائی شہر سےمکمل کی۔
اعلٰی تعلیم کيلئےکولکتہ پہنچے۔ یہاں انہوں نے سیاسیات اور تاریخ میں ایم اے کیا۔ انيس سو انہتر ميں انھوں نے انڈين نيشنل کانگريس سے اپنے سيايسی کيريئر کا آغاز کيا اور پہلی بار راجيہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔
پرناب مکھرجی مختلف ادوار ميں دفاع ۔ خارجہ اور تجارت کے وزير بھی رہے۔ اس سينیر سياستدان کو کانگريس نے ملک کی صدارت کيلئے سب سے زيادہ موزوں اور مضبوط اميدوار قرارديا ہے۔ حکمران اتحاد کی تمام جماعتوں نے بھی ان کی حمایت کا اعلان کيا۔
