لندن اولمپک کی تیاریوں کا آخری جائزہ لینے کے لئے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس صدر جیک روگی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ میونخ اولمپک کے حوالے سے ایک منٹ کی خاموشی اختیارنہیں کی جائے گی۔
ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اوآئی سی سی کمیشنز اور ڈائریکٹرز نے لندن اولمپک کی تیاریوں اور گیمز کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹس پیش کیں ۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں اوآئی سی نے نائب صدر تھوماس بیچ، سابق اولمپک ایتھلیٹ ال متوکل اور فرینکی فریڈرکس شامل تھے۔
جیک روگی نے ہفتے کی شام کواولمپک پارک اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میونخ اولمپک انیس سو باہتر کے سانحے کی یاد میں لندن اولمپک کی افتتاحی تقریب میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار نہیں کی جائیگی۔اس کے بجائے پانچ ستمبر کوجرمنی میں اس بارے میں تقریب ہوگی۔
