گوجرانوالہ: محنت کش کو 77 ہزار روپے گیس کا بل آ گیا
July 22, 2012 Leave a comment
گوجرانوالہ میں محکمہ سوئی گیس نے محنت کش کو 77 ہزار روپے کا بل بھجوا دیا۔ کنکشن بچانے کے لئے محنت کش نے چندہ جمع کرنا شروع کر دیا۔
طارق آباد میں دو مرلے کے مکان میں رہائش پذیر شہزاد خان ٹی سٹال چلاتا ہے۔ محکمہ سوئی گیس نے اس کے گھر پر لگے گیس کنکشن کا بل77 ہزار روپے بھجوا دیا۔ شہزاد نے بل درست کرانے کے لیے سوئی گیس آفس کے کئی چکر لگائے تاہم شنوائی نہیں ہوئی۔ کنکشن بچانے کے لیے شہزاد نے اپنے ٹی سٹال پر چندہ جمع کرنے کیلئے بکس رکھ لیا لوگوں کے تعاون سے 5 دن میں 4 ہزار روپے جمع ہو چکے ہیں۔ محنت کش نے محکمہ سوئی گیس سے اپیل کی ہے کہ اس کے پاس جمع ہونے والی رقم کے برابر بل بنا کر دیا جائے۔
