کراچی:عباسی شہید اسپتال میں اٹھارہ گھنٹوں سے بجلی معطل


کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں اٹھارہ گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، کے ای ایس سی کی ٹیم صرف ایک بارمعائنے کے لئے آئی جس کے مطابق کیبل میں فالٹ آجانے سے بجلی بحال نہیں ہوسکتی۔

اسپتال انتظامیہ نے کئی بار کے ای ایس سی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم کوئی شنوائی نہیں ہورہی، جان بچانے پر مامور اہم سرکاری اسپتال میں اس وقت ائی سی یو اور اپریشن تھیٹر جنریٹرز پر کام کررہا ہے اور کسی بھی وقت جنریٹرز ٹرپ کرجانے کے باعث انسانی جانون کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے جبکہ مختلف وارڈز میں موجود مریضوں کو گرمی میں شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے۔

آ بی غذائیں کھانے سے انسان عار ضہ قلب سے محفوظ رہتا ہے


طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آ بی غذائیں کھانے سے انسان عار ضہ قلب اور دل کی بیماریوں میں مبتلا نہیں ہو تا
مچھلی اور جھینگو ں کا استعمال اگر ہفتے میں ایک دفعہ کر لیا جا ئے تو انسان ہارٹ اٹیک سے بچ جا تا ہے۔

آ بی غذا ئوں میں شامل اومیگا تھری دل کی صحت کے لئےانتہا ئی مفید ہے جو دل کےنظام کو صیحیح طور سے چلا تا ہے اور ہارٹ اٹیک سے بچا تا ہے۔ آ بی غذا ئوں کے بارے میں ماہرین کہتے ہیں کہ مچھلی اورجھینگے تازےکھا نے سے سو ڈیم کی مقررہ مقدار ہی ملتی ہے جبکہ فریج میں رکھی ہو ئی آ بی غذا ئوں میں سو ڈیم کی مقدار بڑھ جا تی ہے جو صحت کےلئےنقصان دہ ہے ۔

سنی لیون اور بپاشا ”جسم تھری”میں کام نہیں کریں گی


بالی ووڈ ہدایتکارہ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ وہ بپاشا باسو اور سنی لیون میں سے کسی کو بھی فلم جسم تھری میں کاسٹ نہیں کریں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کی پروڈیوسر اور ہدایتکارہ پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ جسم ٹو کی کامیابی کے لئے پُرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بپاشا باسو کو جسم ٹو میں کاسٹ نہیں کیا تو تیسرے حصے میں سنی لیون بھی نہیں ہوں گی۔ ان کے پاس جسم تھری کیلئے اچھے منصوبے ہیں اور اس کے لئے کوئی نیا چہرہ تلاش کریں گی۔

معروف کامیڈین محمود علی کو بچھڑے آٹھ سال بیت گئے


بالی ووڈ میں ساٹھ اور ستر کی دہائی میں راج کرنے والے معروف کامیڈین محمود علی کو ہم سے بچھڑے آٹھ سال بیت گئے۔

محمود علی نے بالی ووڈ ڈائریکٹر پی ایل سنتوشی کے ڈرائیور کے طور پر عملی زندگی کے سفر کا آغاز کیا۔ پی ایل سنتوشی کو اپنے ڈرائیور کی صلاحیتوں کا اندازہ ہوا تو فلم انداز اپنا اپنا میں کاسٹ کرلیا۔ اداکار محمود نے تین سو فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے اور فلم بینوں سے خوب داد وصول کی۔ محمود علی نے جب بھی مزاحیہ اداکاری کی لوگ ہنسے بغیر نہیں رہ سکے۔ محمود علی کی کامیاب اور یادگار فلموں میں لوو ان ٹوکیو، آّنکھیں، بومبے ٹو گوا، پیار کی جیت شامل ہیں۔ ویسے تو محمود کامیڈین کے طور پر جانے اور مانے جاتے ہیں لیکن جب محمود علی نے فلم کنوارہ باپ میں سنجیدہ کردار کیا تو دیکھنے والوں کے آنسو نکل آئے۔ انیس سو پچاسی کے بعد محمود علی کی فلمی زندگی میں زوال آنا شروع ہوگیا۔ محمود علی کے کیرئیر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی پہلی فلم کا نام بھی وہی ہے جو ان کی زندگی کی آخری فلم کا تھا یعنی انداز اپنا اپنا۔ محمود علی دو ہزار چار میں عارضہ قلب کے باعث امریکا میں انتقال کرگئے۔

ڈانسنگ کوئین مادھوری نے حاضرین کے دل موہ لیے


بالی وڈ ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے بھارتی شہر پونے میں پرفارم کر کے حاضرین کے دل موہ لیے۔

پونے میں بلڈ ڈونیشن تنظیم کی طرف سے منعقد کی جانے والی تقریب میں مہمان خصوصی مہاشٹررا کے ڈپٹی وزیر اعلی تھے۔ مادھوری نے اپنی انیس سوستانوے میں ریلیز ہونے والی فلم دل تو پاگل ہے کے گانے کوئی لڑکی ہے پر پرفارم کو حاضرین کو دم بخود کردیا۔ تقریب میں مادھوری کے شوہر ڈاکٹر سری رام بھی موجود تھے۔ تقریب کے بعد مادھوری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا چونکہ وہ ایک ڈاکٹر کی بیوی ہیں اس لیے وہ خون عطیہ کرنے کی اہمیت کو بخوبی سمجھتی ہیں۔

کرک ، تالاب میں نہاتے ہوئے 4بچے ڈوب کر ہلاک


ضلع کرک میں تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر چارافرادکر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ضلع کرک کے گاوٴں جٹہ اسماعیل خیل میں بارشوں کے بعد بننے والے تالاب میں چاربچے نہارہے تھے کہ گہرائی کا اندازہ نہ ہونے کے سبب اچانک چاروں بچے ڈوب گئے۔اطلاع ملنے پر مقامی افراداوراہل خانہ تالاب کے قریب پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کے بعد لاشیں باہر نکالیں۔جاں بحق بچوں کی عمریں 11سے 14سال کے درمیان ہیں۔

کراچی:چینی قونصلیٹ کے سامنے دھماکے کا مقدمہ درج


کراچی میں چینی قونصلیٹ کے سامنے موٹر سائیکل پر نصب بم کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں دہشت گردی ایکٹ کےتحت درج کرلیا گیا۔ بوٹ بیسن تھانے میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران موٹرسائیکل کے مالک خلیل کو لانڈھی گلستان کالونی سے گرفتار کرکے کرلیا۔

خلیل کے مطابق اس نے دونوں موٹر سائیکلیں اکبر روڈ سے خریدنے کے بعد فروخت کردی تھیں۔ کلفٹن میں واقع چینی قونصلیٹ میں ایک موٹر سائیکل پرنصب بم پھٹے کے رینجرز اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ کل رات ہی ایک اور موٹر سائیکل پر بم نصب کیا گیا جسے بروقت ناکارہ بنادیا گیا۔

ایم کیو ایم کے وفد کی جماعت اسلامی کے قاعدین سے ملاقات


متحدہ قومی موومنٹ کے وفد اورجماعتِ اسلامی کے قائدین نے اعلان کیاہے کہ ملکی سلامتی اورملک کودرپیش مسائل کاتقاضاہے کہ سیاسی جماعتیں قومی یک جہتی کیلئے اتفاق رائے قائم کریں۔ یہ بات منصورہ میں ایم کیوایم کے وفد کے قائد فاروق ستار اورجماعت اسلامی کے امیر منورحسن کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں طے پائی۔دونوں جماعتوں کے درمیان منصورہ مین ایک گھنٹہ تک مذاکرات جاری رہے جس کے بعدوفاقی وزیرفاروق ستار اورامیر جماعت اسلامی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر وفاقی وزیرفاروق ستار کاکہناتھاکہ قائد تحریک کے حکم پر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کاسلسلہ شروع کیاہے۔ان کاکہناتھاکہ قومی معاملات پر حکومت کی اتحادی جماعتوں اپوزیشن جماعتوں اوراسمبلی سے باہر سیاسی جماعتوں کاقومی معاملات پر اتفاق رائے بہت ضروری ہے۔ان کاکہناتھاکہ کراچی ملکی ترقی کاانجن ہے ، معیشت کوپٹری سے اتارکرپاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔ فاروق ستارکاکہناتھاکہ ساحلوں پر بحری بیڑوں کی آمدسیاسی جماعتوں کے لمحہ فکریہ ہوناچاہئے۔ایم کیوایم حکومت میں اپوزیشن کاکرداراداکررہی ہے عبوری حکومت سے انتخابات تک کے مسئلے پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ہوناضروری ہے۔امیر جماعت اسلامی منورحسن نے کہاکہ قبل ازوقت انتخابات کاوقت گزارچکا۔بروقت انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کوحکومت پردباوٴ بڑھاناچاہئے۔انہوں نے کہا کہ گول میز کانفرنس وقت کی ضرورت ہے۔منورحسن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ملاقاتوں کاسلسلہ خوش آئندہے،عبوری حکومت اتفاق رائے سے قائم کی جائے۔

جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ


جرائم میں ملوث سپیشل فورس (کمیونٹی پولیس) کے اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے ایسے اہلکاروں کی فہرستیں تیار کی جا رہی ہے۔

امن و امان کی صورتحال کے باعث 2010ء میں سپیشل فورس قائم کی گئی تھی۔ سپیشل فورس کے ملازمین کی ملازمت میں مرحلہ وار طور پر صوبائی حکومت نے اضافہ کیا ہے تاہم پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیونٹی پولیس میں شامل بعض اہلکاروں پر سنگین جرائم ہیں اور ان جرائم میں ملوث ہونے کے باعث ایسے ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کے لئے پشاور سمیت صوبے بھر میں کمیونٹی پولیس کے ایسے اہلکاروں کی تفصیلات طلب کی ہے جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں ۔واضع رہے کہ اس وقت سپیشل فورس کی تعداد چھ ہزار سے زائد ہیں۔

ممبئی: امیتابھ بچن کے خلاف ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی درخواست مسترد


ممبئی ہائی کورٹ نے امیتابھ بچن کے خلاف انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی درخواست مسترد کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے درخواست امیتابھ کی جانب سے ٹیکس ریٹرن میں تبدیلی کے بعد جمع کرانے کے خلاف دائر کی تھی جس میں ان کے اخراجات زیادہ اور آمدنی کو پہلے جمع کرائے گئے ریٹرن کے مقابلے میں کم دکھایا گیا تھا۔ عدالت نے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی درخواست ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر خارج کردی۔
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 5,068 other followers