وزارت داخلہ سندھ نے امن وامان اور یوم علی ؓ پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی اور حیدرآباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 3 روزہ پابندی عائد کردی ہے کراچی میں 19 رمضان المبارک سے اور حیدرآباد میں 20 رمضان المبارک سے پابندی کا اطلاق شروع ہوگا۔ وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں 19 رمضان المبارک سے 22 رمضان المبارک تک اور حیدرآباد میں 20 رمضان المبارک سے 22 رمضان المبارک سے پابندی ہوگی تاہم اس پابندی سے بوڑھے، بچے، خواتین اور صحافی مستثنیٰ ہوں گے۔
