Tags

, , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , ,

بالی وڈ کی کیوٹ کیٹ کترینہ کیف نے یش راج بینر کی ایکشن تھرلر فلم دھوم تھری میں خود کو فٹ دکھائی دینے کے لیے دو ماہ میں پانچ کلو وزن کم کرلیا ہے۔

یش راج فلمز کے مطابق فلم میں بعض سینز کی ڈیمانڈ پر پورا اترنے کے لیے کترینہ کا سپر فٹ ہونا انتہائی ضروری تھا، اس امر کی تصدیق کترینہ نے یہ کہہ کرکی کہ وہ لندن میں جب تک ہے جان کی عکس بندی کے دوران بھی ایک ٹرینر کی مدد سے وزن کم کرنے کی ایکسرسایز کرتی تھیں اور یہ سلسلہ ممبئی آمد کے بعد بھی جاری ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ گزشتہ دوماہ سے لنچ اور ڈنر میں مچھلی اور سلاد استعمال کررہی ہیں۔ کترینہ نے کہا کہ وہ پانچ کلو وزن کم کرنے کے بعد خود کو زیادہ جاذب نظر محسوس کررہی ہیں۔

About these ads