آدھے گھنٹے میں نامعلوم افراد کی جانب سے پورا شہر بند کرادیا گیا۔

Namaloom

پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شہر کراچی اور دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں اچانک فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے کاروبار بند کرا دیے ہیں۔

فائرنگ کے واقعات میں گلستان جوہر میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی بتائے جارہے ہیں۔

شہر میں پیٹرول پمپس بھی بند ہونا شروع ہوگئے ہیں جب کہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے شہر کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر بسیں نہ چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت سے چند روز قبل علیحدگی اختیار کرنے والی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سانحہ عباس ٹاؤن کے بعد حکومت کو الٹی میٹم دیا تھا جو آج ختم ہورہا ہے۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کچھ دیر بعد اہم اعلان متوقع ہے۔

مسلح افراد نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر،گلزار ہجری، گلبرگ، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی، حسین آباد، واٹر پمپ ، نارتھ کراچی، ملیر ، لانڈھی، کورنگی، انچولی ، فیڈرل بی ایریا، بلدیہ ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن، بولٹن مارکیٹ سمیت شہر کے بیشر علاقوں میں جاری کاروبار اور دکانیں بند کرادی ہیں۔

نامعلوم افراد کی جانب سے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور گاڑیوں پر پتھراؤ کے بعد لوگوں میں افراتفری پائی جاتی ہے، کئی مقامات پر بدترین ٹریفک جام ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

کراچی کے علاقے لانڈھی 4 نمبر میں بس نذر آتش کردی۔

سیکرٹری صحت نے شہر کی تمام ایمبولنس سروسز کو تیار رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

ادھر سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بعد دکانیں اور کاروبار بند کردیے ہیں۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری سانحہ عباس ٹاؤن از خود نوٹس کیس اور کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے لیے اس وقت کراچی میں موجود ہیں جب کہ آرمی چیف بھی کراچی پہنچ چکے ہیں۔

شہر کی اہم ترین گزر گاہ شاہراہ فیصل پر گزشتہ روز سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اس موقع پر آرمی کے نوجوان بھی تعینات کیے گئے۔

About these ads

One Response to آدھے گھنٹے میں نامعلوم افراد کی جانب سے پورا شہر بند کرادیا گیا۔

  1. namalum says:

    hahahahahaah hansi ati ha or kia comment karain es per jb kam he namalum afrad ny kia ha

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 5,068 other followers