کراچی: فائرنگ سے پولیس اہلکاروں اور 2 بھائیوں سمیت 8 افراد جاں بحق


راشد منہاس روڈ دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکاروں اور دو بھائیوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

شہر قائد میں امن ناپید ہو گیا ہے۔ ٹارگٹ کلنگ کا خوف لئے شہری زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے وقار نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ جہانگیر روڈ پر دہشت گردوں نے دو بھائیوں شرافت اور مبارک علی کو نشانہ بنایا دونوں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ سرجانی میں کے ڈی اے فلیٹ کے قریب فائرنگ سے صابر جاں بحق ہو گیا۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے بلال کالونی میں ویٹا چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دو پولیس کانسٹیبل عزیز اللہ اور کانسٹیبل شہزاد اختر کو شہید کر دیا اور دونوں اہلکاروں کے سرکاری رائفلز لے کر فرار ہو گئے۔ قصبہ موڑ کے قریب فائرنگ کا زخمی بھی دم توڑ گیا۔ سرجانی ٹاون تھانے کے حدود میں ناردرن بائی پاس کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا اور جیب سے ایک پرچی ملی ہے جس پر مقتول کا نام عدنان ولد حاجی اکرم اور پتہ بلوچستان کا درج ہے۔

شاہ رخ کی گرفتاری، دبئی جانیوالی پولیس ٹیم خالی ہاتھ واپس


شاہ رخ کی گرفتاری، دبئی جانیوالی پولیس ٹیم خالی ہاتھ واپس

شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ کو گرفتار کرنے کے لئے دبئی جانے والی پولیس کی ٹیم خالی ہاتھ واپس آ گئی۔

ڈی آئی جی دوست علی بلوچ اور ایس پی نیاز کھوسو پر مشتمل ٹیم ملزم شاہ رخ کو گرفتار کرنے دبئی گئی تھی لیکن بعض قانونی پیچیدگیوں کے باعث دبئی پولیس نے شاہ رخ کو پاکستانی پولیس کے حوالے نہیں کیا۔ جس کے بعد پاکستانی پولیس افسران خالی ہاتھ واپس آ گئے ہیں ۔ کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس پی نیاز کھوسو نے کہا کہ جلد دبئی حکام شاہ رخ جتوئی کو پاکستان کے حوالے کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تین چار دن بعد دستاویزات مکمل کر کے وہ دوبارہ دبئی جائیں گے۔

خسرہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال نہ تھم سکا -آج گیارہ بچے جاں بحق ہوئے


خسرہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال نہ تھم سکا -آج گیارہ بچے جاں بحق ہوئے

خسرہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال نہ تھم سکا۔۔ شکارپور میں مزید چار بچیاں اور دو بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔۔ جبکہ ڈی جی خان میں خسرہ سے مزید پانچ بچے جان سے گئے ۔۔ آج مجموعی طور پر خسرہ سے گیارہ بچے جاں بحق ہوئے ۔۔۔

سندھ بھر میں خسرہ کی ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔۔

شکارپور کے مختلف علاقوں میں خسرہ سے مزید چھ بچے ہلاک ہوگئے۔۔۔ شکارپور کے علاقے فوجداری میں خسرہ سے دو سگی بہنیں جاں بحق ہوگئیں ۔۔ مدیجی میں ایک سالہ ظہیر احمد اور ڈیڑھ سالہ عبدالرحمان خسرہ کی بھینٹ چڑھ گئے ۔۔ جبکہ لکھی غلام شاہ میں تین سالہ شمائیلہ اور خانپور کی ڈیڑھ سالہ ریحانہ خسرہ کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔۔ شکارپور میں چالیس دنوں میں خسرہ سے انتیس بچوں کی موت ہوچکی ہے۔۔ محکمہ صحت بہتری لانے کے دعوی کرہی ہے۔۔۔

بدین میں محکمہ صحت کی ضلعی افیسر ڈاکٹر ستار چنا کی قیادت میں انسداد خسرہ کے حوالے سے خصوصی اجلاس کیاگیا ۔۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بچوں کو ہنگامی بنیادوں میں خسرہ کی وکیسین لگائی جارہی ہے ۔۔ جبکہ بدین ضلع کے چیالیس یونین کانسلوں میں ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں ۔۔

دوسری طرف پنچاب میں بھی خسرہ بچوں کی جان کا دشمن بناہوا ہے ۔۔ ڈی جی خان کے نواحی علاقے تونسہ شریف کی سب تحصیل وہوا کی بستی درکانی میں خسرہ تین بچیاں اور دو بچے جان سے گئے۔

کوئٹہ:باچا خان چوک کےقریب دھماکا،11جاں بحق 35 زخمی


باچا خان چوک کےقریب دھماکا،10جاں بحق 35 زخمی

کوئٹہ کے باچا خان چوک کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر پینچ گیا ہے۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں میں تین ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے کی جگہ پر تین فٹ گہرا گڑھا پڑگیا۔

شاہ زیب قتل: سکندرجتوئی سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار


سکندرجتوئی سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے والد سکندر جتوئی کی کراچی پہنچنے تک گرفتار نہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔

شاہ زیب قتل کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سبراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت سکندر جتوئی کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے سکندر جتوئی کو کراچی پہچنے تک گرفتار نہ کرنے کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ آئی جی سندھ نے کیس سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ سکندرجتوئی پولیس تفتیش میں شامل ہوں اس سے زیادہ ریلیف نہیں دے سکتے۔ پولیس عدالت کے باہر سے گرفتار کرے تو ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ سکندر جتوئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سکندر کے بیرون ملک فرار ہونے کی خبر سکندر جتوئی نے ٹی وی پروگرام میں دی۔ پولیس نے کیس کی تفتیش میں دلچسبی نہیں لی۔ ڈی ائی جی سندھ شاہد حیات نے عدالت کو بتایا کہ شاہ رخ سے متعلق پتا چلا کہ وہ 27 دسمبر سے دبی میں ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ شاہ رخ ملک سے فرار نہیں ہوا۔ پولیس نے کیس کی تفتیش میں دلچسبی نہیں لی ، عدالت نے پولیس کو شاہ رخ جتوئی کو 16 جنوری تک گرفتار کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی اور کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی۔

دہلی ریپ کیس، خدا کا نام لیتی تو بچ جاتی: ہندو گرو


دہلی ریپ کیس، خدا کا نام لیتی تو بچ جاتی

ہندو روحانی رہنما اصارم باپو نے دہلی اجتمائی زیادتی کی شکار تئیس سالہ لڑکی کے لیے کہا کہ وہ اس انجام سے بچ سکتی تھی آگر وہ ان آدمیوں کو بھائی کہہ کر پکارتی اور ان سے رک جانے کی درخواست کرتی۔

ہندوستان میں سرگرم کارکنوں نے اصارم بابو کے اس بیان کی سختی سے مذمت کی ہے۔

اصارم نے اپنے پیروکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس لڑکی کو خدا کا نام لینا چاہیے تھا۔ اسے ایک آدمی کا ہاتھ پکڑ کر اسے کہنا چاہیے تھا کہ وہ اسے بھائی کی طرح سمجھتی ہے۔ اس لڑکی کو یہ کہنا چاہیے تھا کہ میں بے یار و مددگار ہوں، تم میرے مذہبی بھائی ہو۔ اس طرح یہ واقعہ پیش نہ آتا۔’

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غلطی ایک طرف سے نہیں ہوتی۔

خیال رہے کہ سولہ دسمبر کو تئیس سالہ فزیوتھرارپی کی طالبہ اپنے لڑکے دوست کے ساتھ فلم دیکھ کر واپس آرہیں تھیں۔ وہ دونوں ایک بس میں سوار ہوئے جہاں ان دونوں کو لوہے کی ڈنڈوں سے مارا گیا اور لڑکی کے ساتھ اجتمائی زیادتی کی گئی۔

تئیس سالہ یہ لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سنگاپور کے ہسپتال میں کچھ روز قبل دم توڑ گئی۔

صارم کا مزید کہنا تھا کہ وہ لوگ نشے میں دھت تھے اور آگر وہ لڑکی دیوی سرسوتی اور گرو دکشا کے بھجن گا رہی ہوتی تو وہ بس میں کبھی سوار نہ ہوتی۔

بی جے پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اصارم ایک مذہبی گرو ہیں اور یہ ملک ان کی طرف دیکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اصارم کا بیان افسوسناک، دل کی گہرائیوں سے پریشان کن اور تکلیف دہ ہے۔

تاہم اصارم کے ایک معاون کا کہنا تھا کہ اصارم کے یہ ریمارکس کا مقصد تھا کہ کیسے کسی میں یہ احساس اجاگر کیا جاسکتا ہے کہ خدا کا نام لینے سے ان واقعات کو روکا جاسکے۔

PIA plane not damaged in Kandahar airport attack


PIA plane not damaged in Kandahar airport attack

A rocket attack occurred close to the Kandahar airport while a Pakistan International Airlines (PIA) flight 199 travelling from Kandahar to Quetta was present on the runway.

Aviation officials say the rockets fell outside the premises of the Kandahar airport.

Meanwhile PIA officials confirm that all passengers remained safe in the attack and the PIA aircraft received no damages.

Maoist rebels kill 7, injure 7 Indian soldiers


Maoist rebels kill 7, injure 7 Indian soldiers

India police said Maoist rebels ambushed a government patrol in a mountainous area of eastern India, killing at least seven soldiers and wounding seven others.

Top state police officer G.S. Rath said about 50 government forces were attacked Monday in a Maoist stronghold in Jharkhand state s Latehar district.

Rath said paramilitary soldiers returned fire and the clash continued for several hours. The bodies of seven government forces were recovered.

Thousands of people have been killed in the last decade in the rebels fight for land and jobs for agricultural laborers and the poor. The rebels, Inspired by Chinese revolutionary leader Mao Zedong, began their movement in 1967 and today are spread across 20 of India s 28 states.

مہاراشٹر میں فسادات، پولیس فائرنگ سے 5 مسلمان جاں بحق، 80 زخمی


مہاراشٹر میں فسادات، پولیس فائرنگ سے 5 مسلمان جاں بحق، 80 زخمی

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران پولیس فائرنگ میں 5 مسلمان جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی صنعتی شہر دھولیہ میں کل دوپہر مسلمان رکشا ڈرائیور کی ہجوم کے ذریعے پٹائی کے بعد واقعہ فرقہ وارانہ رنگ اختیار کرگیا، ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے اندھا دھند لاٹھی چارج اور فائرنگ شروع کردی، جس سے 5 مسلمان جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوئے، جن میں اکثریت مسلمانوں کی ہے۔ فسادیوں نے مسلم بستی مادھو پورہ کو بھی آگ لگا دی اور فائر بریگیڈ عملے کو آگ بجھانے کی اجازت نہیں دی۔ واقعات کے بعد کرفیو کے باوجود مسلمانوں کی املاک لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی پولیس نے مسلمانوں کے گھروں کے دروازے توڑکر مسلمانوں کو گرفتار کیا۔

Three killed in incidents of firing in Karachi


Three killed in incidents of firing in Karachi

Three people were killed in incidents of firing in Karachi.

Two people were killed in Orangi Town’s Baloch Goth area and their bodies were shifted to the Abbasi Shahid Hospital. Police said the two were killed over a personal enmity and took four people into custody.

Moreover, unknown assailants gunned down one man in the city’s Soldier Bazaar area. The man was a resident of the city’s Gulbahar area.

Separately in Gulbahar, two people were injured in an incident of firing.

Furthermore, in Karachi’s Gulshan-i-Maymar area, the body of an 18-year-old girl bearing torture marks was recovered. The girl had however not yet been identified.

Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 5,067 other followers