پاکستان آرمی اور رائل سعودی لینڈ فورسزکی مشترکہ فوجی مشقیں

پاکستان آرمی اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئیں۔ الصمصام دو ہزار گیارہ کے نام سے ہونے والی مشقیں تین ہفتوں تک جاری رہیں گی۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوولیوشن لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین تھے۔ اس موقع پردونوں ممالک کے قومی پرچم لہرائے گئے۔ اس موقع پرلیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین نے کہا کہ مشترکہ مشقوں سے دونوں ممالک کی افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔ پاکستان میں سعودی ڈیفنس اتاشی کموڈور عبداللہ سعید غامدی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Leave a comment