میٹھے کے شوقین لیکن بڑھتے ہوئے وزن سے خوفزدہ افراد کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ وہ ناشتے میں میٹھا لیکر بھی اسمارٹ رہ سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق غذا میں میٹھی چیزوں کا استعمال ترک کردینے سے مرغن غداؤں کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے، جو وزن بڑھنے کا سبب بنتا ہے۔

ناشتہ میں چھ سو کیلوریز تک میٹھا کھانے سے میٹھے کی طلب بھی پوری ہو جاتی ہے اور وزن بھی قابو میں رہتا ہے کیونکہ صبح کے وقت انسانی جسم کیلوریز کو دن کے دیگر حصوں کے مقابلے میں زیادہ جلدی استعمال کر لیتا ہے۔