آفریدی پر دوشیزہ کا جادو ختم ہوگیا، ماہر نجوم

تصویر

 ماہر علم نجوم کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی پر دوشیزہ کے جادو کا اثر ختم ہوگیا جس کے بعد وہ دوبارہ فام میں واپس آگئے ہیں۔

ستاروں کا حال جاننے والے ماہر حسام بٹ کا کہنا ہے کہ ایک دوشیزہ نے یکطرفہ محبت کے نتیجے میں شاہد آفریدی کو عملیات کے ذریعے پریشان کر رکھا تھا۔

ماہر علم نجوم کا کہنا ہے کہ یہی وجہ تھی کہ پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر کرکٹ کے میدان میں مسلسل ناکامی سے دوچار ہوتے رہے اور انہیں ٹیم سے باہر ہونے کا صدمہ بھی برداشت کرنا پڑا۔

نجومی نے بتایا کہ شاہد آفری اس دوشیزہ کو جانتے ہیں اور اپنی ناکامی کی وجہ سے بھی بخوبی آگاہ تھے تاہم انہوں نے کسی موقع پر اس کا اظہار نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں تاریخ پیدائش اور ستاروں کی مدد سے پیش گوئیاں کرتا ہوں، شاہد آفریدی کی تاریخ پیدائش یکم مارچ ہے اور وہ حوت پائی سز ہیں، اس ستارے کے لوگ حساس اور روحانیت والے ہوتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اس ستارے والے لوگوں کے لیے گزشتہ سال یعنی 2012ء میں مشکلات تھیں۔

حسام بٹ نے بتایا کہ دوشیزہ کی جانب سے کرائے جانے والے کالے علم کی وجہ سے شاہد آفریدی ڈسٹرب رہے اور کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

ماہر نجوم کے بقول شاہد آفریدی کو مذہب کی طرف رجحان کی وجہ سے بھی امتحان سے گزرنا پڑا لیکن وہ دین پر ڈٹے رہے اور امتحان میں سرخرو ہوئے۔

نجومی کے مطابق پاکستانی بوم بوم اپنی جنم دن کے روز اس دوشیزہ کے سحر سے باہر نکل گئے ہیں اور اب دوبارہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ماہر نجوم کا یہ بھی کہنا ہے کہ سال شاہد خان آفریدی کی کامیابیوں کا سال ہوگا اور وہ ایک بار پھر شائقین کے دلوں پر راج کریں گے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ مقابلے میں بوم بوم آفریدی نے نہ صرف 16سولہ گیندوں پر شاندار 34رنز بنائے بلکہ انہوں نے چکھوں کی ٹرپل سنچری کا نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

ون ڈے انٹرنیشل میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی تاحال شاہد آفریدی کے پاس ہے جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف بنائی تھی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s