اسپاٹ فکسنگ کیس: بھارتی پولیس نے اداکار وندو دارا سنگھ کو گرفتار کرلیا

تصویر

 بھارتی پولیس نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں بالی وڈ اداکار وندو سنگھ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی کرائم برانچ پولیس نے وندو سنگھ کو ان کے فلیٹ سے حراست میں لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں وندو سنگھ کے بکیوں کے ساتھ قریبی رابطوں کے شواہد ملے ہیں اسی لئے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وندو سنگھ کو گزشتہ ہفتے ممبئی سے ہی گرفتار کئے گئے بکی رمیش ویاس کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا ہے جو سنیل نامی ایک شخص سے رابطے میں تھا جبکہ سنیل بھارت کے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی انیس ابراہیم کے لئے کام کرتا ہے۔

واضح رہے کہ وندو سنگھ کئی بھارتی فلموں میں اداکاری اور رئیلٹی شوز میں شرکت کرچکے ہیں، ان سے قبل بھی پولیس نے کئی بکیوں کو گرفتار کیا ہے تاہم وہ پہلے بھارتی اداکار ہیں جنہیں اس الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s