نواز شریف ماضی میں بھی میرے لیڈر تھے اوراب بھی رہنما ہیں، جاوید ہاشمی

تصویر

تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں انتخابات میں دھاندلیوں کے باوجود ہم حکومتی اقدامات کے خلاف کوئی رخنہ نہیں ڈالیں گے، نواز شریف ماضی میں بھی ان کے لیڈر تھے اور اب بھی رہنما ہیں۔

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ آج کا دن قوم کے لئے تاریخی دن ہے، وہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کو اپنی اور اپنی جماعت کی جانب سے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک ممیں ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو انقتال اقتدار کا عمل شروع ہوگیا ہے جو ہمارے وطن کو تا قیامت قائم و دائم رکھے گا۔

مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ جموریت اور آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں،دنیا جانتی ہے کہ عمران خان نے جو ایک نعرہ لگایا تھا وہ پاکستان کو تبدیلی کی طرف لے آیا ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود انتخابات میں نواز شریف کی کامیابی پاکستان کی کامیابی کے ساتھ منسوب ہو چکی ہے۔،تحریک انصاف اختلاف برائے اختلاف پر یقین نہیں رکھتی، ہم ملکی سالمیت کے لئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے،صحیح فیصلوں میں حکومت کا ساتھ دیں گے لیکن غلط کام پر ہماری مخالفت بھی شدید ہوگی اورہماری جماعت اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹے گی جب تک معاملات درست نہ کر دیئے جائیں، جہاں پاکستان کے عوام کے مسائل کا حل تلاش نہیں کیا گیا وہاں ہم جنگ کریں گے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s