فوزیہ قصوری ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑگئیں

تصویر

 پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور خواتین ونگ کی صدر فوزیہ قصوری نے امتیازی سلوک پر ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف میں ایک مافیا سرگرم ہوچکا ہے اور مخلص کارکنان کی مسلسل دل آزاری کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم اور مسلسل نظر انداز کیے جانے پر فوزیہ قصوری اور پارٹی قیادت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرتے جارہے تھے۔

فوزیہ قصوری نے ایک روز قبل اختلافات کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی مجھے جانے کی اشارے دے رہی ہے۔

مقامی میڈیا نے دعوی کیا کہ تحریک انصاف کی مستعفی خاتون اور ان کے ساتھی جلد ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گے، اس حوالے سے معاملے قریبا طے پاچکے ہیں۔

اس ضمن میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی وزیر نے کل اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ وہ فوزیہ قصوری کے لیے اپنی نشست قربان کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے فوزیہ قصوری سے اپیل کی تھی وہ پارٹی چھوڑنے کے بجائے اسی میں رہتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s