متحدہ کو تحریک انصاف کا انتباہ

تصویر

پاکستان تحریک انصاف نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ہرجانے کے نوٹس کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے جوابی اقدام کا انتباہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنماحامدخان ایڈووکیٹ نے ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کی جانب سے بجھوائے گئے نوٹس کاجوابی مراسلہ ارسال کردیاہے۔

حامدخان نے اپنے جواب میں متحدہ کے نوٹس کوہتک عزت آرڈیننس کے حوالے سے بلاجوازاورغیرقانونی قرار کر مسترد کردیا ہے۔

مذکورہ قانون کا حوالہ دیتے ہوئے حامد خان نے تحریر کیاکہ مذکورہ نوٹس نہ توواضح ہدایات کے بعد جاری کیا گیاہے اور نہ ہی متحدہ کے وکیل کی جانب سے پیش کی گئیں معروضات پران کا اطلاق ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان الطاف حسین کے خلاف اپنے خیالات کے اظہارمیں نہ صرف حق بجانب تھے بلکہ متحدہ کے قائدکی اشتعال انگیز تقاریرکوہی اپنی جماعت کی رہنما کی شہادت کی وجہ سمجھتے ہیں۔

حامد خان نے تحریک انصاف کے خلاف ہر قسم کی قانونی چارہ جوئی کا بھرپور مقابلہ کرنے اور نقصان کی صورت میں متحدہ کی قیادت کے خلاف دعوی دائر کرنے کے حوالے سے بھی متحدہ کے وکیل کو آگاہ کیا۔

 

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s