‘محبت میں ناکامی موت کی وجہ بنی’

تصویر

بھارتی خبررساں ادارے ’پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘ نے بالی وُوڈ کی ’ینگ گن‘ کہلائی جانے والی اداکارہ جیا خان کی موت کی تحقیق کرنے والے ممبئی پولیس افسران کے حوالے سے بتایا ہے کہ اب تک کی چھان بین سے اندازہ ہوتا ہے کہ محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہو کر 25سالہ فنکارہ نے دنیا چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

پولیس کے مطابق جیا خان کو ان کی محبت سورج پنچولی کی بے وفائی کا دکھ تھا اور اس کے سبب وہ ڈپریشن کا شکار تھیں۔

ماضی کے مشہور بالی وُوڈ اسٹار زرینہ وہاب اور ادیتیہ پنچولی کے بیٹے اور ایکٹنگ اسکول کے طالب علم سورج پنچولی کے ساتھ جیا خان کے ایک سال پرانے تعلقات تھے تاہم تعلقات میں بگاڑ کا سبب ’پنچولیز‘ کو زیورات فراہم کرنے والی وہ لڑکی بنی جو سورج کی زندگی میں ’اِن ‘ ہوئی تو جیا خان ’آؤٹ‘ ہونے لگیں۔

پیر اور منگل کی درمیانی رات بھی اپنی موت سے قبل جیا خان نے جو آخری کال اور آخری ایس ایم ایس کیا وہ سورج پنچولی کو ہی کیا گیا تھا۔

پولیس کے تفتیشی افسران کے حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جیا خان کے سیل فون سے آخری کال رات 10بج کر 53منٹ پر کی گئی جس کا دورانیہ دو منٹ تھا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد جیا خان نے خود کشی کرلی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جیا خان کی موت کا وقت رات 11سے11:30کے درمیان کا بتایا گیا ہے۔

پنچولی خاندان کے قریبی حلقوں نے میڈیا کو بیان دیا ہے کہ سورج نے بار بار جیا کی ’غلط فہمی‘ دور کرنے کی کوشش کی اور اسے گلدستہ بھی بھجوایا لیکن جیا نے وہ قبول نہیں کیا۔

nafisa-khan

ان حقائق کی روشنی میں پولیس نے سورج پنچولی اور ان کے والد ادیتیہ پنچولی کو تھانے میں بلوا کر ساڑھے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور ان پر واضح کیا کہ ضرورت پڑی تو انہیں دوبارہ بھی تھانے میں پیش ہونا پڑے گا۔

’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق بیٹی کی اچانک موت کے غم سے نڈھال جیا خان کی ماں رابعہ امین کا کہنا ہے کہ جیا بالی ووڈ میں ناکامی سے بہت پریشان تھی اور اکثر انٹریئیر ڈیزائننگ کا کام شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کرتی تھی، وہ 2جون کو ایک فلم کے آڈیشن کے لیے حیدرآباد بھی گئی تھی جس سے وہ مطمئن نہیں تھی۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کا کہنا ہے کہ جیا خان کی بہنیں بھی صدمے سے نڈھال ہیں اور اس پوزیشن میں نہیں کہ پولیس میں بیا ن ریکارڈ کراسکیں۔

 جیا خان نے موت کے بعد بالی وُوڈ کے ان نامور ستاروں کو جوائن کرلیا جن کی اچانک موت نے بالی ووڈ کو صدمے سے دوچار کردیا تھا۔ ان میں گرودت سے لے کر پروین بابی اوردیویا بھارتی بھی شامل ہیں۔

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s