منفی کردار نبھانے والی بہترین اداکارہ

تصویر

فلموں میں منفی کردار یا ولن پر مردوں کی حاکمیت سمجھی جاتی ہے مگر اداکارائیں بھی اس شعبے میں کسی سے پیچھے نہیں،بالی ووڈ اداکارہ کاجول کو سب سے بہترین منفی کردار ادا کرنے والی اداکارہ قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی مرتب کردہ فہرست کے مطابق کاجول نے فلموں میں روایتی مثبت کردار نبھانے کی روایت کو توڑتے ہوئے فلم گپت میں منفی کردار کو نہ صرف بخوبی نبھایا بلکہ اسے ایک رجحان ساز کردار بنادیا۔ وہ پہلی اداکارہ تھی جو منفی کردار کے شعبے میں فلم فیئر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہیں۔

دوسرے نمبر پر پریانکا چوپڑہ کو رکھا گیا ہے جنھوں نے فلم اعتراض میں منفی اور مثبت دونوں کرداروں کو ایک ساتھ نبھایا اور ایوارڈ اپنے نام کیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق فلم پیار تو نے کیا کیا، نے باکس آفس پر تو کمال نہیں دکھایا مگر اس میں ارمیلا متونڈکر کی پرفارمنس کو بہت سراہا گیا،اس کردار کے لئے انہیں 2002ء میں بہترین ولن اور اداکارہ کے ایوارڈز کے لئے بھی نامزد کیا گیا۔

چوتھے نمبر پر باربی ڈول کترینہ کیف کو رکھا گیا ہے جنھیں فلم ریس میں منفی کردار بخوبی نبھانے پر اس اعزاز کا مستحق سمجھا گیا۔

فلم عشقیہ میں سرد مزاج خاتون کا کردار نبھانے والی ودیا بالن 5 ویں نمبر پر رہیں۔

چھٹا نمبر راکھی گلزار کے نام رہا جو فلم شرمیلی میں ایک سادہ اور ایک منفی کردار انتہائی خوبی سے نبھانے میں کامیاب رہیں۔

فلم ایک تھی ڈائن میں ولن کا کردار نبھانے والی کونکنا سین 7 ویں نمبر پر رہیں۔

اسی طرح فلم جسم میں ولن یا منفی کردار نبھانے والی بپاشا باسو اس فہرست میں 8 واں نمبر پانے میں کامیاب رہیں۔

1696ء میں راجیش کھنہ کی ریلیز ہونے والی فلم اتفاق میں منفی کردار نبھانے پر نندہ 9ویں اور فلم ارمان میں امیر اور دماغی انتشار کی شکار لڑکی کا کردار نبھانے والی پریٹی زنٹا 10 ویں نمبر پر رہیں۔

37

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s