نواز شریف کی کامیابی پر ایجنسیاں بھی مبارک باد کی مستحق ہیں، مخدوم امین فہیم

تصویر

 قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے قیام اور انتخابات میں کردار ادا کرنے والی ایجنسیاں بھی مبارکباد کی مستحق ہیں،خدارا پاکستان کو جمہوریت کے ساتھ چلنے دیں اور ایک کو ہٹاکردوسرے کو لانے جیسی حرکتیں اب ختم ہونی چاہئے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران  مخدوم امین فہیم نے کہا کہ وہ ایوان میں بیٹھے تمام ارکان کو مبارکباد دیتے ہیں اس کے ساتھ ہی وہ ایجنسیاں بھی مبارکباد کی مستحق ہیں جنہوں نے انتخابات میں اپنا کردار ادا کیا، پرویز مشرف نے پیپلز پارٹی چھوڑنے پر ان کے بیٹے کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی پیشکش کی لیکن انہوں نے اپنی جماعت سے غداری نہیں کی کیونکہ پیپلز پارٹی ایک فکر کا نام ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ کے لئے جدو جہد کی ہے اور ہر دور کے آمر کا مقابلہ کیا ہے وہ مقتدر حلقوں سے گزارش کرتے ہیں کہ خدارا پاکستان کو جمہوریت کے ساتھ چلنے دیں۔ اورایک کو ہٹاکردوسرے کو لانے جیسی حرکتیں اب ختم ہونی چاہئے۔

مخدوم امین فہیم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ملک میں اس جماعت کو انتقال اقتدار ہورہا ہے جسے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، نواز شریف ملک میں تیسری بار وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں یہ پیپلز پارٹی کی سابق حکومت کی جانب سے کی گئی قانون سازی تھی جس نے ایک آمر کی جانب سے کی گئی ترامیم کو ختم کیا، ہم نے اپوزیشن کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا، پارلیمنٹ کی کئی کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن جماعتوں کو دی،اپوزیشن لیڈر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیرمین مقرر کیا۔ ہمارے دورمیں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، ایوان میں تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، نئی حکومت کے خاتمے یا اسے غیر مستحکم کرنے کے لیے کوئی کوشش نہیں کریں گے۔ وہ امید کرتے ہیں کہ نئی حکومت ملک میں توانائی کے بحران سمیت دیگر مسائل کو حل کرے گی، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کو تکمیل تک پہنچائے گی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s