پیپلزامن کمیٹی سے پاکستان پیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں ، شرجیل میمن

تصویر

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلزامن کمیٹی سے پاکستان پیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے اور لیاری پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا تھا رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن ایک بیان میں کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں شکایتی مراکز کا قیام عمل میں لایا جائیگا جس میں متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور منتخب نمائندے عوامی شکایات کی بذریعہ فون سماعت کرینگے اور ازالے کے لئے فور ی احکامات جاری کئے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے تہیہ کیا ہے کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیاد وں پر حل کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کی حکومت کی بنیادی ترجیح صوبے میں باالخصوص کراچی میں امن و امان کا قیام ہے،اس ضمن میں آئی جی پولیس سندھ کو فری ہینڈ دیا گیا ہے اور پولیس کے محکمے میں تقرریوں پر کوئی سیاسی دباوٴ نہیں ہے۔انھوں نے مزید کہا پاکستان پیپلزپارٹی میں وزارتوں کی تقسیم سے متعلق کوئی جھگڑا نہیں ہے صرف چند شرپسند عناصر پروپیگنڈا کر رہے ہیں ،، شرجیل میمن کا کہناتھا کہ پیپلزامن کمیٹی سے پاکستان پیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے اور لیاری پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا تھا رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ 
 
 
 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s