تصویر

مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب کے سابق وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے پارٹی کی بانی رکن فوزیہ قصوری کی خدمات کا اعتراف نہیں کیا جس کی اسے بہت جلد سزا ملے گی۔

 پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوزیہ قصوری کے ساتھ ہونے والے حشرکے بعد سونامی خان نے اصغرخان بننے کی جانب سفرشروع کردیا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی نے بدترین حکمرانی کی مثالیں قائم کی اور خود ہی جمہوریت کے انتقام کا شکار ہوئی، آج کوئی پیپلزپارٹی سے رابطے کاخواہشمند نہیں، کرپشن نے اسے تنہا کردیا ہے۔