تصویرپاکستان میں تو شب معراج آج منائی جائے گی مگر ترکی میں گزشتہ روز منائی گئی۔ حکومت کے خلاف جاری مظاہرے دعائیہ اجتماعات میں بدل گئے۔ 
درختوں کی کٹائی کے خلاف احتجاج کا ایک نیا رنگ گذشتہ شب دیکھنے میں آیا۔ استنبول کے تقسیم اسکوائر اور غازی پارک میں ہزاروں افراد ایک ہفتے سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ 

ان لوگوں نے شب معراج ایسے منائی کہ سڑکوں پر دعائیہ تقریب ہوئی، پھر مظاہرین نے مخصوص روایتی ڈش کنڈیلی سے ایک دوسرے کی تواضع بھی کی۔ 
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات کی منظوری تک گھروں کو واپس نہیں جائیں گے۔ غازی پارک کی جگہ سلطنت عثمانیہ کی طرز پر تجارتی منصوبے کی تعمیر کے خلاف احتجاج ایک ہفتہ پہلے شروع ہوا تھا۔ اس میں اب تک تین افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔