شاہ زیب قتل کیس : پیروی کرنے پر شدید دباوٴ ہے، پریشے خان کادعویٰ

تصویر

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بہن کے ولیمے کے روز قتل کئے گئے شاہ زیب کے مقدمے کافیصلہ کل سنایاجائے گا، مقتول کی بہن پریشے خان نے دعویٰ کیاہے کہ بااثرافراد اب بھی لواحقین کو دباوٴ کا نشانہ بنارہے ہیں۔ لندن میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے پریشے خان نے کہا کہ دیت دینے کی باتیں بھی ان کے خاندان کو بدنام کرنے کی سازش کاحصہ تھیں اور حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش جاری ہے۔پریشے نے مطالبہ کیاکہ مقدمے کو مثال بنادیا جائے تاکہ کوئی شخص طاقت یا پیسے کے بل پر عام آدمی کو نشانہ بنانے کی جرأت نہ کرسکے۔ 20 برس کے شاہ زیب کو پچھلے برس دسمبرمیں گولی مارکرموت کے گھاٹ اتاردیا گیا تھا۔ واقعے میں شاہ رخ جتوئی، نواب سراج علی تالپور، ان کے بھائی نواب سجاد علی تالپور اور ملازم غلام مرتضیٰ لاشاری پر الزام عائد کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ مقدمے کا فیصلہ کل سنایاجائے گا۔ 
 
 
 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s