فوزیہ قصوری سے قریشی کی اپیل

تصویر

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کی بانی رکن فوزیہ قصوری سے اپیل کی ہے کہ وہ پارٹی چھوڑنے سے متعلق اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ منتخب نشستوں کی لسٹ میں فوزیہ قصوری کا نام چوتھے نمبر پر تھا تاہم ان کی ناراضی درست ہے۔

نجی ٹی وی چینل سی این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم فوزیہ قصوری کا احترام کرتے ہیں، پی ٹی آئی ان کا گھر ہے اور میں اپیل کرتا ہوں کہ فوزیہ قصوری اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو پورے پنجاب سے مینڈیٹ ملا ہے۔

یاد رہے کہ فوزیہ قصوری نے پارٹی سے اختلافات کے بعد ایک روز قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرکے ساتھیوں سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s