متحدہ ہمدردوں کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، ذرائع

تصویرمتحدہ قومی موومنٹ کے چار ہمدردوں کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا۔ آج نیوز کے ذرائع کے مطابق پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے گزشتہ روز ملیر میں قتل ہونے والے چار ہمدردوں کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا، ملزم رحمت علی اور مقتولین ایک ہی فیکٹری میں ملازم تھے، رحمت علی کا وارات سے ایک روز قبل مقتولین سے جھگڑا ہوا تھا جس پر اس نے یہ گھناؤنا اقدام اٹھایا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے چار ہمدردوں کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جن کی لاشیں ملیر ندی سے ملی تھیں۔ ہمدردوں کے قتل کے خلاف ایم کیو ایم نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے شدید احتجاج کیا تھا اور آج سندھ بھر میں یوم سوگ منانے کا بھی اعلان کیا تھا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے یوم سوگ کے باعث کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور دیگر شہروں میں مارکیٹیں، دکانیں، ٹرانسپورٹ اور اسکول بند ہیں۔ کراچی کے اسکولوں میں آج ہونے والے پرچے بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s