کئی بالی وڈ اداکارائیں کم عمری میں دنیا سے چل بسیں

تصویربالی وڈ کی کئی نامور ہیروئینیں وقت سے پہلے ہی دنیا سے رخصت ہوگئیں،،جو لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی اداکارائیں ایسی گذری ہیں جو کامیابی کی بلندی پر توضرور پہنچیں لیکن زندگی نے ان کا ساتھ نہ دیا اور وہ وقت سے پہلے ہی دنیا سے چلی گئیں،،،حال ہی میں بالی وڈ کی اداکارہ جیا خان کی بھی موت واقع ہوگئی ،،ان کی عمر پچیس سال تھی،انہوں نے خودکشی کی،،لیکن فلمی دنیا میں اپنا نام بنانے میں کامیاب رہی۔ اب ذکر کرتے ہیں مدھو بالا کا ،،،جو دل کی بیماری کے باعث چھتیس سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کرگئی اتنی کم عمری میں انہوں نے اداکاری کے شعبے میں ایسے جوہر دکھائے جنہیں ہمیشہ یا رکھا جائے گا۔ بالی وڈ کی ٹریجک کوئن مینا کماری بھی ایسی اداکاراوٴں میں شامل ہیں جن سے بھی زندگی نے وفا نہ کی اور وہ انتالیس سال کی عمر میں چل بسی،،،اب آپ کو احوال بتاتے ہیں سانولی رنگت والی اداکارہ سمیتا پاٹیل کا جن کی موت زچگی کے دوران ہوئی ،،،انہوں نے زیادہ فلموں میں تو کام نہیں کیا لیکن جن میں کیا وہ کامیابی سے ہمکنار ہوئیں۔ بھارت کی سب سے کم عمری میں دنیا سے رخصت ہونیوالی اداکارہ دیویا بھارتی تھیں جو بالی وڈ میں آتے ہی چھاگئی تھیں ،،،دیویا کی موت صرف انیس سال کی عمر میں عمارت سے گرنے کی وجہ سے ہوئی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s