کراچی:متحدہ آفس پر دھماکا ، رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال

تصویرکراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے سیکٹرآفس پر ہونے والے بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ اعلٰی حکام کو ارسال کردی۔ بم ڈسپوزل یونٹ کہتا ہے کہ دہشت گردوں نے شہر میں دہشت گردی کے لئے جدید طرز کے بموں کا استعمال شروع کردیا ہے۔بدھ کی شب نارتھ ناظم آباد بلاک کے میں واقع متحدہ قومی موومنٹ کے سیکٹرآفس پر ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ جس نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ دھماکے سے متحدہ قومی موومنٹ کے تمام ذمہ داران اور کارکنان محفوظ رہے۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے سب انسپکٹر محمد عامر کی سربراہی میں جائے دھماکے کا معائنہ کیا اور اپنی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ دیسی ساختہ بم کا تھا۔ جس کے لئے ڈیڑھ سو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ بم کو مزید مہلک بنانے کے لئے بارود میں لوہے ٹکڑے شامل کئے گئے۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم منرل واٹر کی بوتل میں تیار کیا گیا۔ جو اپنی نوعیت کا پہلا بم تھا۔ ادھر بم ڈسپوزل یونٹ نے ناظم آباد رینجرز میس میں ہونے والے دھماکے کی رپورٹ بھی اعلٰی حکام کو ارسال کردی ہے۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے غلام مصطفٰی آرائیں کی تیار کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بم دھماکا روسی ساختہ آر جی ڈی فائیو نامی دستی بم کا تھا۔ جس نے جائے دھماکے پر چار انچ گھیرا اور سات انچ چوڑا گڑھا پیدا کیا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s