کراچی اور حیدرآباد میں زندگی مفلوج

تصویر

شہر کراچی اور حیدرآباد میں آج یوم سوگ کے موقع پر ٹرانسپورٹ، اسکول اور کاروبار بند ہے جب کہ امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں کاروبار بند کرانے کے لیے جلاو گھیراوٴ کے واقعات سے شہر میں خوف و ہراس کا ماحول پایا جاتا ہے۔

یوم سوگ کا اعلان متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کیا گیا ہے اور اس کی وجہ کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ بتائی گئی ہے۔

ایم کیوایم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آج کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں سوگ منائیں اور اس موقع پر معمولات زندگی معطل رکھی جائیں۔

کراچی تاجر اتحاد نے ایم کیو ایم کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے کاروبار کھلے رکھنے کا اعلان کیا تھا جب کہ ٹرانسپورٹر اتحاد نے گاڑیاں نہ چلانے کا فیصلہ کیا۔

 Sog

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے تین ہمدردوں کے اغواء کے بعد قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہتاب، فرحان اور توصیف کے قاتلوں کو گرفتار اور غیر قانونی کارروائیوں کو بھی فی الفور بند کیا جائے، اس کے علاوہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے اغواء، قتل اور گرفتاریوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کو اغواء کر کے بیدردی سے قتل کیا جا رہا ہے جو کھلی دہشت گردی ہے۔

Sog.2

یوم سوگ کے موقع پر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں جلاو گھیراوٴ کے باعث کاروبار بند ہوگیا۔ شہر میں خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s