کراچی: فائرنگ ،2افراد ہلاک 4زخمی

تصویرکراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے، رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے دس ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ گلشن اقبال کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس سے دو افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت نہیں ہوسکی، ٹاور میں ایدھی سینٹر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے، دوسری جانب رینجرز کی جانب سے فقیرہ گوٹھ، رنچھوڑ لائن، نارتھ ناظم آباد اور مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا۔ جس میں دس ملزمان کو گرفتار کرکے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s