کراچی: ڈاکٹرز کی ہڑتال نے 3 مریضوں کی جان لے لی

تصویرجناح اسپتال میں مسیحاوٴں کی ہڑتال مریضوں کی تواتر سے جانیں لینے لگی، آج تیسری موت بھی ہوگئی۔ کراچی کے جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث تین دن میں تیسری موت ہوگئی لیکن نہ ہی ہٹ دھرم ڈاکٹر اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹے اور نہ ہی انتظامیہ کے کان پر کوئی جوں رینگی۔ گزشتہ رات وزیراعلیٰ ہاوٴس میں انتظامیہ، ڈاکٹرز اور حکومت سندھ کے درمیان آٹھ گھنٹے طویل مذاکرات بھی بے سود ثابت ہوئے۔ جناح اسپتال ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ جانی نقصان کی ذمے دار حکومت سندھ ہے۔ شہر کا مرکزی اسپتال اس وقت مفادات اور طاقت کی جنگ کا میدان بنا ہوا ہے جہاں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ہڑتال کے باعث اسپتال میں مریضوں کی آمدورفت بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، ایمرجنسی کے علاوہ کسی وارڈ میں کوئی کام نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s