تصویر

حسین آباد چوک پر فائرنگ کرکے عدالت جانے والے چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔ تمام مقتولین کا تعلق سولنگی برادری سے ہے۔ گولی لگنے سے ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ سولنگی اور کلہوڑو برادری کی پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ فریقین کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے ۔۔ مقتولین آج عدالت میں پیشی کے لئے جارہے تھے کہ حسین آباد چوک پر گھات لگائے ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی ۔۔ جس کے نتیجے میں سولنگی برادری کے ولی محمد ۔ آصف ۔۔ ذوالفقار اور مرتضیٰ شدید زخمی ہوگئے۔   

چاروں افراد سول اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ فائرنگ سے ایک راہ گیر سرور لاکھو بھی زخمی ہوا۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔