عائشہ فاروق پاک فضائیہ کی پہلی خاتون لڑاکا پائلٹ بن گئیں

تصویرپاکستانی خواتین ہر شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔۔ عائشہ فاروق پاک فضائیہ کی پہلی خاتون لڑاکا پائلٹ بن گئی ہیں ۔۔ وہ تمام امتحانات سے گزر کر ملک کی فضائی سرحدوں کے تحفظ کا فریضہ انجام دینے کیلئے تیار ہیں ۔

سر پر اسکارف اور پاک فضائیہ کے سبز یونیفارم میں ملبوس یہ ہیں چھبیس سالہ عائشہ فاروق اور وہ تیار ہیں F-7PG لڑاکا جہاز اڑانے کے لئے ۔۔

پاک فضائیہ میں پانچ خواتین لڑاکا پائلٹس ہیں مگر عائشہ فاروق کو فائٹر پائلٹ کا آخری امتحان پاس کرنے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔۔ عائشہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور ملک کی جغرافیائی صورت حال کے پیش نظر ہر وقت تیار رہنا ضروری ہے ۔۔

متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی عائشہ کا کہنا ہے کہ انہیں پاک فضائیہ میں صلاحیتوں کی بنیاد پر آگے بڑھنے کے مواقع ملے ۔۔ انہیں کسی بھی مرحلے پر امتیازی سلوک کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔

پاک فضائیہ کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ شاہینوں کیلئے چاہے خواتین ہوں یا مرد ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا ضروری ہے ۔۔ پائلٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ لڑاکا طیارے اڑانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو ۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ خطے کی صورتحال کے پیش نظر خواتین میں فوج میں شمولیت کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔۔ تین سو سولہ خواتین پاک فضائیہ کا حصہ ہیں جبکہ چار ہزار سے زائد خواتین بری فوج میں فرائض انجام دے رہی ہیں ۔۔  

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s