عمران خان کارکن کے گھر پہنچ گئے

تصویر

پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان ڈاکٹرز کی جانب سےسفر کی اجازت ملنے کے بعد سیدھے راولپنڈی میں اپنے مقتول کارکن عثمان مرزا کےگھر پہنچ گئے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ بڑی تعداد میں پی ٹی آئی ورکرز موجود تھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عثمان مرزا کو قتل کیا گیا، ان کی قربانی کی وجہ سے ہم نے این اے 56 کی نشست جیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  میں نے صرف عثمان مرزا کی وجہ سے ہی اپنے آبائی حلقے میانوالی کی نشست چھوڑی ہے ، عثمان مرزا کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کیلئے آخری حد تک جاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  صحت مند ہونے کے بعد وہ پہلے کہیں اور نہیں گئے بلکہ سیدھے اپنے کارکن کےگھر آئے ہیں۔ بعدازاں عمران خان اسلام آباد میں واقع اپنے گھر روانہ ہوگئے ہیں

قبل ازیں پی ٹی آئی میڈیا سیل نے کہا تھا کہ عمران خان کےٹیسٹ کے نتائج حوصلہ بخش ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں اسلام آباد سفر کی اجازت دے دی ہے۔

 آج جمعرات کی صبح بھی نیورو سرجن ڈاکٹر کامران کی سربراہی میں ڈاکٹرز کےایک گروپ نےتک عمران خان کا چیک اپ کیا، ان  کی ریڑھ کی ہڈی کے ایکسرے سمیت کئی دیگر ٹیسٹ لئے اور انہیں فٹ قراردیا۔

میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ملنے پر عمران خان نے راولپنڈی اسلام آباد جانے کافیصلہ کیا، عمران خان اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ میں قیام کریں گے اور قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں بطور رکن حلف اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ عمران خان گیارہ مئی کے عام انتخابات سے تین روز قبل ایک ریلی کے دوران اسٹیج پر چڑھتے ہوئےلفٹر سےگرکر زخمی ہوگئے تھے اور وہ شوکت خانم اسپتال میں زیرعلاج رہے۔

 

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s