کراچی: گرومندر میں موٹر سائیکل چھینے والے دوملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

تصویر

کراچی کے علاقے گرومندر میں شہری سے موٹر سائیکل چھینے والے ایک ملزم کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ واردت کے دوران فرار ہونے والے دوسرے ساتھی کو پولیس نے ایم اے جناح روڈ سے گزرنے والی بس میں سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرومندر میں واقع نجی ٹیلی وژن کے دفتر کے سامنے شہری سے موٹر سائیکل چھیننے والے ملزم کوعلاقہ مکینوں نے خود کارروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اورپھر اسے تشدد کا نشانہ بنایا،لیکن واردات میں شریک ملزم کا دوسرا ساتھی موقع کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگی،جسے علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر پولیس نے ایم اے جناح روڈ سے گرفتار کرلیا،ملزم لوگوں سے بچتے ہوئے بس میں سوار ہوگیا تھا،ملزمان کے قبضے سے چھینی جانے والی دو موٹر سائیکلیں،کاغذات اور 30 بور پستول بھی برآمد کرلی گئی ،پولیس نے ملزمان کو جمشید کوارٹر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے۔ 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s