بالی ووڈ فنکار نکلے کم تعلیم یافتہ

تصویر

دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے کافی کوششیں کی جاتی ہیں اور بھارت میں بھی بالی ووڈ فنکار اور کھلاڑیوں سمیت معروف شخصیات یہ پیغام دیتے نظر آتے ہیں، مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں بیشتر خود زیادہ تعلیم یافتہ نہ ہونے کے باوجود اپنے شعبے میں کامیابی سمیٹنے میں کامیاب رہتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اداکاری کے شعبے میں اپنا آپ منوانے میں کامیاب ہوچکے ہیں مگر ان کی تعلیمی قابلیت محض 12 ویں کلاس تک ہی محدود ہے۔

اسی طرح کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اپنے میدان میں تو چھائے ہوئے ہیں مگر کالج سے انہیں نکال دیا گیا ہے۔

انہوں نے کامرس میں ڈگری کے لیے رانچی کے ایک کالج میں 3 سالہ رجسٹریشن کرایا تھا مگر مصروف شیڈول کے باعث وہ یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان دہلی کے سینٹ کولمبیا اسکول میں تو پڑھتے رہے اور پھر دہلی یونیورسٹی سے معاشیات میں گریجویشن بھی کرلی مگر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ماس کمیونیکشن میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کا خواب ٹیلیویژن میں موقع ملنے کے بعد ادھورا ہی رہ گیا۔

سابق ملکہ حسن ایشوریہ رائے بچن دنیا کی حسینہ بننے میں تو کامیاب رہیں مگر زولوجی میں ڈگری لینے میں ناکام رہیں اور انہیں کالج چھوڑنا پڑا۔اس کے بعد زراعت میں ڈگری حاصل کرنے کی کوشش بھی مس ورلڈ مقابلے میں شرکت کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوسکی۔

کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی کرشمہ اپنی اداؤں سے شائقین پر تو جادو کرنے میں کامیاب رہیں مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ تعلیمی میدان میں وہ صرف پرائمری تک ہی پڑھ سکیں اور پھر بالی ووڈ کے میدان میں کود پڑی۔

کرشمہ کے کزن رنبیر کپور بھی اسکول سے نکلنے کے بعد کالج کا منہ دیکھنے کے بجائے نیویارک میں اداکاری کی تعلیم حاصل کرنے چلے گئے اور واپس آکر فلموں میں مصروف ہوگئے۔

سوناکشی سنہا اس حوالے سے قابل ذکر ہیں کہ انہوں نے بالی ووڈ میں داخلے سے قبل ممبئی سے فیشن ڈیزائننگ میں ڈگری حاصل کرلی تھی۔

 اسی طرح ڈرٹی گرل ودیا بالن بھی ممبئی یونیورسٹی سے ماسٹرز ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب رہی جب کہ نوجوان باصلاحیت فنکار ایوشمان کھرانہ پنجاب یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s