تصویر

پاکستانی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ سجل علی کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھتہ کی پرچی موصول ہوئی ہے۔

بھتہ خوروں نے چار لاکھ روپے رقم کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ سجل کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ روز4لاکھ روپے بھتے کی پرچی ملی تھی جس کے بعد انہیں رانگ نمبرز سے کالز آنے لگیں اور انہیں اور ان کی فیملی کوجان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔

معروف اداکارہ کے مطابق  کالزکرنے والوں نے انہیں یہ بھی کہا کہ اگر میڈیاکو اطلاع دی یا تھانے میں رپورٹ درج کرائی تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے گھر والے12دنوں سے دربدر ہیں اور گھر چھوڑکر چلے گئے ہیں۔

اداکارہ کے بقول ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ڈرامے کے اعتبار سے مجھے راس آیا مگر یہاں کے حالات نے مجھے بے چینی میں مبتلا کر دیا، جلد واپس لاہور شفٹ ہو جاؤں گی۔