کراچی میں فائرنگ، پرتشدد واقعات، ہلاکتوں کی تعداد7 ہوگئی

تصویر

کراچی میں فائرنگ،کریکرحملہ اور پرتشدد واقعات کی لہر میں تیزی آگئی ہے،آج صبح سیخاتون سمیت 7افراد جاں بحق ہو گئے ،گولیاں لگنے سے بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق سرجانی کے علاقے خدا کی بستی سے عورت کی تشدد زدہ لاش ملی ہے،جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔ نارتھ کراچی کے سیکٹر 5 سی ٹو میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں وین ڈرائیور عمران ہلاک ہوگیا۔ کورنگی کراسنگ کے قریب بھٹائی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے،جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت قیصرکے نام سے ہوئی اور زخمیوں میں خالد اور ناصر شامل ہیں۔لانڈھی بھینس کالونی اور اولڈ سٹی ایریا کے علاقے جونا مارکیٹ سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ماڑی پور روڈ پر مچھر کالونی اسٹاپ کے قریب سے نوجوان کی لاش ملی، جسے تشدد کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کیا گیاتھا۔ اس کے علاوہ ملیر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک بچی زخمی ہوگئی۔ منگھو پیر میں بال بم پھٹنے سے خوف و حراس پھیل گیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملیر سٹی سے پکنک پر جانے والے دو افراد کو اغوا کر لیا گیا ،بعدمیں راجہ پرویز نامی نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی جبکہ نعمان کو تشدد کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ 
 
 
 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s